جماعت اسلامی ہند کے امیر نے الشفا ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کے وزن اور مشن پر کی چرچا

نئی دہلی : ( پریس ریلیز ) جامعہ نگر کے الشفا  ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کو قائم ہوئے دس برس ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ ایک دہائی میں اس ہاسپٹل نے علاقے کی صحت کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ کورونا کے دوران اس ہاسپٹل کی کارکردگی سے علاقے کت لوگوں کو میں بڑی راحت ملی ۔

گزشتہ دنوں الشفا ہاسپٹل کی کردگی کا جائزہ لینے کے مرکز جماعت اسلامی ہند میں ایک میٹنگ ہوئی جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کی ۔

اس موقع پر ہاسپٹل کے وژن اور مشن پر غور وخوض کیا گیا ، میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل پر چرچا کی گئی ، کار کردگی کا جائزہ لیا گیا ، معلوم ہوکہ اس ہاسپٹل کا افتتاح 20 اکتوبر 2011 کو  دہلی کی وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کے بدست ہوا تھا ۔ چند شعبوں سے شروع کیا گیا یہ ہاسپٹل اب مکمل طور پر کام کر رہا ہے ۔

 

 

0 comments

Leave a Reply