پوروانچل کےعظیم شاعر انوراعظمی پر سمینارآج

نئی دہلی :  پوروانچل کےعظیم شاعر انوراعظمی پرایک اہم سمینار  بعنوان " انور اعظمی ایک بازیافت " آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز نئی دہلی (کیمپس جماعت اسلامی ہند ) میں ہورہا ہے جس کا افتتاح 10 بجے ہوگا ۔  یہ سمینار اپنے عنوان کے اعتبار سے بہت اہم ہے ۔ اس کی ایک تازہ مثال گزشتہ دنوں ایک مجلس میں ایک صاحب نے ان کا یہ شعر ایک مجلس میں پڑھا تو ایک صاحب بول اٹھے عامر عثمانی کا بھی جواب نہیں صاحب ۔

ترے مفتیوں کے مقابلے کسے مجال کلام ہے

جو حلال کردیں حلال ہے جو حرام کردیں حرام ہے

انور اعظمی

 

یہ سمینار اس لیے بھی بہت اہم ہے کہ پڑھا لکھا طبقہ بھی ان سے نا آشنا ہے ۔

یہ اطلاع  سمینار کنوینر حکیم نازشاحتشام اعظمی نے دی ہے ، انہوں نے بتایا کہ یہ سمینار " دی مسلم ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی اعظم گڑھ " قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی کے تعاون سے منعقد کر رہا ہے ۔

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

ملت اسلام کے شریان کو

ہے ضرورت گرم وتازہ خون کی

اور یہ فکرو ادب کی محفلیں

بانٹتی ہیں گولیاں افیون کی

انور اعظمی

سمینار کی  صدارت ڈاکٹر محسن عثمانی ندوی صابق صدر شعبہ عربی ایفلو یونیورسٹی حیدرآباد کریں گے اور مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اجمل اصلاحی ہوں گے اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے ڈائڑیکٹر ڈاکٹر حسن رضا مہمان اعزازی ہوں گے ۔a

0 comments

Leave a Reply