ضلع میں مدارس اور کالج کے لئے تعلیم کی را ہموار: طلبہ اور اساتذہ نے لی راحت کی سانس۔19 اکتوبر سے اسکول کھو لنے کی ڈی ایم نے ضروری شرائط کے ساتھ دی اجازت
سمر یا واں ۔سنت کبیر نگر۔ ( ایم صادق کی رپورٹ ) عالمی کورونا وبا کے چلتے ماہ مارچ سے مسلسل لاک ڈاؤن ہوئے تقریبا 6ماہ بعد اب تعلیم کا آغاز ہونے جارہا ہے،تعلیمی سلسلہ شروع ہونے سے طلبہ،گارجین اور اساتذہ میں خوشی ہے۔،اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ دویا متل نے کئی ضروری ہدایت کے ساتھ مدارس اور کالج کے تمام ذمہ داران اور سر کاری افسران اور کالج کے پرنسپل کو سبھی بورڈ سے منسلک اسکول کھولنے کی اجازت دی ہے۔19اکتوبر2020ءبروز دوشنبہ سے 9سے 12 کلاس تک کے بچوں کی تعلیم سلسلہ جاری کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے اسی طرح 9 سے 12کلاس کے مساوی مدارس کے طلبہ کو بھی تعلیم دی جاسکتی ہے۔ ایک دن میں صرف ٪50فیصد بچے حاضر ہونگے،بقیہ بچّے دوسرے دن حاضر ہوسکتے ہیں،آمدورفت میں احتیاط لازم ہے۔
اسکول پہنچنے پر بخار کھانسی زکام کی جانچ ضروری ہے،اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنا لازمی ہے۔ تعلیم کاسلسلہ دوشفٹ میں ہوگا ،پہلی شفٹ صبح میں 9 اور 10 ویں کلاس کے بچے اور دوسری شفٹ میں 1 1اور 12 ویں کے بچّے شامل ہونگے۔ سردی بخار زدہ طالب علم کو ہرگز تعلیم نہیں دی جاسکتی ہے، اسی طرح اساتذہ کی بھی جانچ ضروری ہے سردی بخار کے مرض کی صورت میں ابتدائی علاج کے لیے مرکز صحت بھیجنا ضروری ہے، واضح رہے کہ ماہ اکتوبرکی ان لاک 5 کی گائیڈ لائن میں مرکزی اور یوپی حکومت نے 15 اکتوبر کے بعد مرحلہ وار طریقے سے تمام مدارس اسکول اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے، سنت کبیر نگر ڈی ایم دویا متل نے ان لاک 5 کے حوالے سے رہنما اصول جاری کردئے ہیں۔۔انھوں نے کنٹینمنٹ زون کے باہر کچھ سرگرمیوں کی اجازت دی ہے ، جس کے تحت وقت مقررہ پر تمام اسکولوں اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کو مرحلہ وار طریقے سے کھول دیا جائے گا۔
اس سلسلے میں فیصلہ اسکول اور انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ کے ساتھ غور و فکر کے بعد کرنے کو کہا تھا۔ آن لائن اور فاصلاتی تعلیم جاری رہے گی ۔ ڈی ایم نے کہا کہ اسکول میں حاضری کے لئے طلباء اپنے والدین (سرپرست) کی تحریری رضامندی سے جاسکتے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ میں طلبا کی حاضری والدین (سرپرست) کی رضامندی کے بغیر لازم نہیں کیا جاسکتا۔ طلبہ کی حاضری والدین کی رضامندی پر موقوف ہوگی۔ تمام مدارس وکالج کے ذمہ داران اس گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے 19اکتوبر سے تعلیمی سلسلہ جاری کرسکتے ہیں۔
نّور الکریم پبلک اسکول سمر یا واں کے ڈائریکٹر حافظ اعجاز منیر،الہدٰی پبلک اسکول کے مینیجر فیضان احمد،الحرا گلوبل اکیڈمی کے سربراہ فضیل احمد ندوی اور محمد حسان ندوی نے نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ نے 13 نکاتی اہم ہدایت جاری کیے ہیں۔جسمیں اسکول کھولنے سے قبل سینیٹاز یر،ہینڈ واش کا انتظام،تھرمل اسکیننگ،ابتدائی علاج کا معقول انتظام، شامل ہے۔چہرے پر ماسک لگانے کر آنے کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔اسکول و بس میں سماجی دوری کا اہتمام ضروری قرار دیا گیا ہے۔آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہیگا۔دو میٹنگ میں اسکول چلیں گے۔ایک دن میں پچاس فیصد طلبہ اسکول آئینگے۔اسکول میں حاضری کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے۔گارجین کی رضامندی ضروری ہے۔ساتھ ہی عوام،طلبہ اور والدین کو کرونا سے حفاظت کے لیے بیدار کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔انھونے بتایا کہ اسکول کھولنے کے لیے تیاری آخری مر حلے میں ہے۔سرپرست اور طلبہ سے رابطہ قائم کیا جا رہا۔ہدایت پر عمل کیا جائیگا۔ہمارا مقصد ہے کی بچوں کی تعلیم کا جو نقصان ہوا ہے اسے پورا کیا جائے۔ہم سب کی دعا ہے کی کورونا وبا سے سبكو جلدی چھٹکارہ ملے۔

0 comments