کیرالا کی طالبہ طوبیٰ رقیہ نےعربی خطاطی مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا

 

نئی دہلی : (پریس ریلیز) الجامعہ اسلامیہ شانتاپورم کیرالا کی طالبہ طوبیٰ رقیہ نے  قومی سطح کے عربی خطاطی کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا ہے ۔ اس مسابقے کا  اہتمام نئی دہلی واقع سعودی عرب کے سفارت خانہ نے بین الاقوامی عربی دن کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر کیا تھا ۔

مقابلہ دو مرحلوں میں منعقد ہوا۔ پہلے مرحلے میں ملک بھر کے اسلامی اعلیٰ تعلیمی اداروں سے دو دو طلباء نے آن لائن موڈ میں حصہ لیا۔ ان میں سے منتخب پانچ امیدواروں کو 18 دسمبر 2021 کو سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہونے والے فائنل راؤنڈ کے لیے نئی دہلی مدعو کیا گیا تھا۔

کیرالہ کے الجامعہ الاسلامیہ شانتا پورم کی طالبہ طوبیٰ رقیہ نے عربی خطاطی کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا۔ وہ بشیر محی الدین کی صاحبزادی ہیں ۔ طوبیٰ رقیہ نے احمد بن محمد الکہتانی کی موجودگی میں استاد ماجد بن عبدالرحمن العتیبی سے ایوارڈ وصول کیا۔

 

0 comments

Leave a Reply