انجمن افکار ادب کی توسیع اور انتخابی میٹنگ

 

 سمریاواں(سنت کبیر نگر یوپی ) انجمن افکار ادب سمریاواں بازار ضلع ایس کے نگر کی آن لائن انتخابی میٹنگ اور اسکی توسیع کمشنری سطح پر ہوئ صدارت بانئ انجمن شاعر اسلام مولانا مجیب بستوی نے کی . میٹنگ کا آغاز حافظ عبد اللہ مجیب کی تلاوت کلام اللہ شریف سے ہوا مولانا مجیب بستوی نے سابقہ کاروائ سنانے کے بعد انجمن کے سرپرست کے لئے مولانا نثار احمد قاسمی صدر المدرسین دار العلوم الاسلامیہ بستی کا نا م پیش کیا جو اتفاق راے سے منظور کرلیاگیا

صدراعلیٰ عہدہ کے لئیے مولانا مجیب بستوی کے نام کی تجویز مولانا وقار احمد اثری نے پیش کی جس کے لئیے بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا اور اگلے میقات کے لئیے پھر مولانا مجیب بستوی صدارت علیا کے منصب پر فائز ھوے اسیطرح تینوں اضلاع کی نمائندگی کے لئیے انجمن کی توسیع کی گئ اور ضلعی یونٹ صدر کا انتخاب عمل میں آیا مولانامحمود الحسن قاسمی کو ضلع سنت کبیر نگر کا ضلعی صدر , مولاناقیام الدین القاسمی کو ضلع بستی سے ضلع صدر. اورمولانا زبیراحمد قاسمی کو ضلع سدھارتھ نگر کا انجمن صدر منتخب کیا گیا جبکہ مولانا عبید الرحمان مظاہری , مولانا محمد حسین چودھری ,مولانا انظر حسین قاسمی ,مولانا منیر احمد ندوی , اورمولانا غفران احمد ندوی صاحبان کو نائب صدر نام زدکیا گیا اسیطرح فاروق انصاری چیف رپورٹرس اردو ٹائمز ممبئ کوڈائریکٹر اور ڈاکٹر عبد الکریم لہرولی کو جوائنٹ ڈائرکٹر بنایاگیا , مولانا وقار اثری کو بلا مقابلہ جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا اور اتفاق راے سے مولانامحمد اسلم قاسمی , عرشی بستوی , خالد کمال ایم اے اور رفیع نعمانی صاحبان کو معاون سکریٹری نام زد کیا گیا

انجمن کےمالیہ کاقلمدان حافظ عارف ندوی کو سنوپا گیا جبکہ نائب خازن کا منصب حافظ آصف مجیب کے سپرد ہوا. اور شاعرمقصود بستوی اڈیٹر بازدید جھانسی کو انجمن کا میڈیا انچارج بنایا گیا اس کے علاوہ حکیم نور الہدیٰ , مولانا سراج حمیدی , مونس فیضی نوگڑھ ,جمال قدوسی اٹوا , مولانا ظہیر رحمانی ٹکریا سدھارتھنگر ,مولانا نبی سرور قاسمی کُردہ بستی ,محمد اسلم شاداں بستوی , قاری عبد القیوم بستوی رام گڑھ چھاؤنی حضرات کو ممبر بنایاگیا. سرپرست انجمن بزرگ عالم دین مولانا نثار احمد قاسمی نے منتخب عہدیداران و ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوے انھیں روشن مستقبل کی دعائںں دیں اورکہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ حضرات انجمن کے پلیٹ فارم سے اردو کی ترویج واشاعت میں بھر پور حصہ لیں گے

مولانا مجیب بستوی نے اپنے صدارتی بیان میں کہا کہ کسی بھی تحریک کو محرک بنانے کے لئیے اس کے تنظیمی ڈھانچہ کو وسیع اور مستحکم کرنا اولیں فریضہ ہے انہوں نے انجمن افکا ر ادب کی توسیع اور انتخاب کو ادبی خدمات کے لئیے اچھی پیش رفت قرار دیا مولانا بستوی نے زبان وادب کے فروغ کے حوالہ سے کہا کہ ابتک انجمن کے نشریات سے حمد مناجات نعت غزلیات پر مشتمل بہت سے کتابیں شائع کی گئیں اور معتر شعراء کے منظوم مجموعۂ کلام شائع کرکے ادبی شاہکار انجام دیا گیا مولانا بستوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ باذوق صاحب استطاعت حضرات ہماری منظوم اور نعتیہ کتابوں کو خرید کر طلبۂ مدارس کو بطور انعام تقسیم کرتے رہتے ہیں ایسے علم دوست حضرات کے پاکیزہ جذبات کو ہم احترام و قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مولانا مجیب بستوی نے انجمن کے اغراض ومقاصد کی وضاحت کرتے ہوے کہا کہ اردو ادب کی حفاظت واشاعت کے لئیے لائحۂ عمل تیار کرنا اس کے خاص مومنٹ میں داخل ہے انہوں نے اردو رسائل واخبار خرید کر پڑھنے کی ترغیبی مہم پر زور دیا آخر میں مولانا مجیب بستوی نے کلمات دعائیہ کےساتھ تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا

 

0 comments

Leave a Reply