ابوالفضل انکلیو میں مفت ڈاکومینٹیشن کیمپ 21 مئی کو

' ناگرک وکاس کیندر' کے والینٹیرس نے مقامی جماعت کے ساتھ مل کرکیا اعلان

 

نئی دہلی : ( پریس ریلیز) ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے تحت  قائم شہریوں کی راہنمائی کے لیے کام کرنے والی تنظیم ' ناگرک وکاس کیندر' نے ابوالفضل انکلیو ای بلاک  57 گراونڈ فلور پر  ہفتہ وار مفت ڈاکومینٹیشن کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے  ۔

 یہ کیمپ ہر ہفتے سنیچر کے روز لگایا جائے گا ۔ یہاں سرکاری اسکیموں سے متعلق  مفت جانکاری فراہم کرائی جائے گی ۔

 یہ اطلاع جماعت اسلامی ہند ابوالفضل انکلیو ساوتھ یونٹ کے امیر مقامی ظہور احمد نے دی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم مقامی دفتر سے اسے چلائیں گے ۔  یہاں ناگرک وکاس کیندر کے والینٹیرس موجود ہوں گے ۔ یہاں دہلی فیملی بینفیٹ اسکیم ، معذور پینشن ،بزرگ پینشن کی جانکاری فراہم کرانے کے ساتھ ساتھ  شہریت سے متعلق ضروری کاغذات آدھار کارڈ ،پین کارڈ ،ووٹر آئی ڈی کارڈ ،انکم سرٹیفیکیٹ ،راشن کارڈ سمیت دیگر کاغذات بنوانے میں  والینٹیرس پوری مدد کریں گے ۔

یہ کیمپ ہر ہفتے سنیچر کے روز صبح ساڑھے 9 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلا رہے گا ، ابوالفضل انکلیو کے رہائشی اس کیمپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اس کی سبھی خدمات بالکل مفت ہوں گیں ۔

0 comments

Leave a Reply