ریلوے میں 10 اکتوبر سے بحال ہوگا لاک ڈان سے پہلے کا نظام
نئی دہلی : ۔انڈین ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر 10اکتوبر سے دوسری ویٹنگ لسٹ سے متعلق لاک ڈاون سے پہلے کے انتظامات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ٹرین کے روانہ ہونے سے 30منٹ قبل دوسراریزرویشن چارٹ جاری کیا جائے گا۔
وزارت ریلوے نے منگل کے روز ایک بیان جاری کر کہا کہ کورونا سے پہلے کی ہدایت کے مطابق ٹرین کی شیڈولڈ روانگی سے کم از کم 4گھنٹہ قبل پہلا ریزرویشن چارٹ جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ، دوسرا ریزرویشن چارٹ تیار ہونے تک دستیاب سیٹوں کے لئے پہلے آو۔ پہلے پاو کی بنیاد پر پی آر ایس کاو نٹرز کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعہ ٹکٹ بک کئے جا سکتے ہیں۔
اسی کے ساتھ ہی ، ٹرینوں کی روانگی کے مقررہ وقت یا پھر سے مقرر کئے گئے وقت سے قبل 30 منٹ سے 5 منٹ کے درمیان ایک اور ریزرویشن چارٹ جاری کیا جائے گا۔ رقم کی واپسی کے قواعد کی دفعات کے مطابق پہلے سے بک کروائے گئے ٹکٹوں کی منسوخی کی بھی اجازت دی گئی تھی۔
کورونا وبا کی وجہ سے ، ریلوے نے 11مئی سے ٹرین کے کھلنے سے 2 گھنٹے دوسرا ریزرویشن چارٹ جاری کرنے کا عارضی فیصلہ کیا تھا۔ ریلوے مسافروں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے ، زونل ریلوے سے اس سلسلے میں موصولہ درخواست کی بنیاد پر اس معاملے کی تحقیقات کیگئی اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹرین کی روانگی کے شیڈول اور پھر سے طے شدہ وقت سے کم از کم 30 منٹ قبل دوسرا ریزرویشن چارٹ تیارکیا جائے گا۔
اس تبدیلی کا مقصد پہلے ریزرویشنچارٹ کی بنیاد پر خالی سیٹوں کے لئے آن لائن اور پی آر ایس کاونٹروں پر ٹکٹوں کی بکنگ کرنا ہے۔ ریلوے کے فیصلے کے پیش نظر ، دوسرے چارٹ کی تیاری سے قبل ٹکٹ بکنگ کی سہولت آن لائن اور پی آر ایس ٹکٹ کاونٹر پر دستیاب ہوگی۔ کرس کواس تجویز کو بحال کرنے کے لئے سافٹ ویئر میں ضروری ترمیم جاری کی گئی ہیں۔

0 comments