وزن 2026 کے تحت ضرورت مندوں میں 21 ہزار کمبل تقسیم

مقامی لوگوں کی مدد سے حقیقی ضرورت مندوں کی نشاندہی کے بعد ہر برس نئے لوگوں کو پہونچائی جاتی ہے مدد

نئی دہلی : (پریس ریلیز) ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے وزن 2026 کے تحت اپنے ونٹر ریلیف پروجیکٹ  پر تیزی سے کام شروع کر دیا ہے ۔ اس سال ابتک تک کی موصولہ رپورٹ کے مطابق  شمالی ہند کی 14 ریاستوں میں غریب خاندانوں میں 21 ہزار کمبل اور رضائیاں تقسیم کی گئیں  ہیں ۔

یہ کام فاونڈیشن کی رضاکار تنظیمیں سوسائٹی فاربرائٹ فیوچر اور ہیومن ویلفیر ٹرسٹ  انجام دے رہی ہیں ۔  اس سال گزشتہ کے مقابلے موسم زیادہ سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ گزشتہ برس 20 ہزار کمبل تقسیم کیے گئے تھے ۔

فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل نے بتایا کہ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن گزشتہ ایک دہائی سے سے ہندوستانی سماج کو  بیماری ،غربت ، جہالت اور بے روزگاری کے دلدل سے نکالنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ  مقامی لوگوں کی مدد سے ہم حقیقی ضرورت مندوں تک پہونچنے کی کوشش کرتے ہیں اورہماری یہ بھی کوشش ہوتی ہے کہ  ہر برس نئے لوگوں کو مدد پہونچائیں ،ہمیں اس مٰں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے ۔ اس برس ایک ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اہل خیر حضرات کو چاہیے کہ مدد کے لیے اپنا ہاتھ بڑھائیں غریبوں اور بے سہارا خاندانوں کی مدد کی ایسی کوششوں کا حصہ بنیں ۔

0 comments

Leave a Reply