جاب کارڈ والے مزدوروں کو کام مھیا کرا کے ضلع بستی صوبے میں اوّل
بستی (زبیر احمد ،ایشیا ٹائمز ) مہاجر مزدوروں کو روزگار دینے میں یو پی میں ضلع بستی کی پہلی پوزیشن ۔۔۔۔مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گار نٹی اسکیم (منریگا )کے تحت کل 149362جاب کارڈ والے مزدوروں کو کام مھیا کرا کے ضلع بستی صوبے میں اوّل مقام پر چل رھا ھے ،مذکورہ معلومات ضلع مجسٹریٹ آسو تو ش نر نجن نے دیا ھے انہوں نے بتایا کہ موجودہ حال میں 5010کام چل رھے ھیں جس میں 1235گاؤں پنچا یتوں میں 149362مزدوروں کو کام مھیا کرایا گیا ھے اور اس مد میں 27:20کروڑ روپنے ادا کر دئے گیے ھیں جس میں 20151مہاجر مزدوروں کو جاب کارڈ مھیا کرایا گیا ھے ،ڈ ی ایم نے بتایا کہ 15863مہاجر مزدوروں کو جاب کارڈ مھیا کرایا ھے ،اور 6152خارج جاب کارڈو ں سے مہاجر مزدوروں کو جوڑا گیا ھے ،
ضلع میں کل 2:92لاکھ حساس جاب کارڈ صارفین ھیں ،ھر گاؤں پنچا یت میں اوسطا 12:94فیصد مزدور کام کر رھے ھیں ،ضلع مجسٹریٹ کے مطابق اب تک کل 1374420یوم انسان (مانو د و س )کا انعقا د کیا گیا ھے ،جبکہ نشانہ 1396715کا تھا اس طرح نشانہ کا 98:40فیصد کامیابی حاصل کی گیی ھے ،ڈی ایم نے بتایا کہ 8مئی سے 27:20کروڑ کی ادا یگی کی گیی ھے ،انہوں نے بتایا کہ مختلف محکموں 806کام تبدیل کئے گیے ھیں جس کا تخمینہ 104774لاکھ روپنے اس میں کل 392063یوم انسان قایم کیا جائے گا ،اس میں محکمہ جنگلا ت ،سر یو نہر ڈ ویزن ،ایو دھیا اور گونڈا سر یو نہر ڈو یز ن چار بستی ،سر یو ڈے نہر ڈویزن ،سدھا رتھ نگر پی ڈبلو ڈی سمیت دیگر محکمہ شامل ھیں ۔

0 comments