ایک حافظ باپ کے چاربیٹوں نے حفظ مکمل کرکے نام روشن کیا

حافظ عبدالباری صاحب اور ان کے چاروں حافظ صاحبزادگان کوتہہ دل سے مبارکباد دیجیے

بستی ( اتر پردیش/ اسپیشل فیچر ) اگر کسی کے گھر کا ایک بچہ بھی حافظ قرآن ہوجائے تویقینایہ بات اس بچہ اور اس کے والدین کے لئے ایک بڑی نعمت اور سعادت ہے اور جب کسی خوش نصیب شخص کے ایک نہیں،دونہیں،تین نہیں،چار-چاربیٹے حافظ قرآن ہوں نیز وہ شخص خود بھی حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہو۔تو پھر کیا کہنے؟ماشاءاللہ!نور علی نورہے

جناب عبدالباری (چھنوتیا والے)ایسے ہی خوش نصیب اور سعادت مند لوگوں میں سے ہیں جو نہ صرف خود حافظ قرآن ہیں بلکہ اللہ جل شانہ نے انھیں یہ خوش نصیبی بھی عطاء فرمائی ہے کہ بیک وقت ان کےچاربیٹے(حافظ عبدالہادی،حافظ عبدالباقی،حافظ عبدالباسط،حافظ عبدالقادر) بھی ماشاءاللہ حافظ قرآن ہیں۔

دنیا میں دستور ہے کہ کسی کی کامیابی پربطور انعام اسےمیڈل،شیلڈ اورتمغے وغیرہ سے نوازا جاتا ہے مگر آخرت میں اللہ جل شانہ حافظ قرآن کوجہاں بہت سے اعزازات وانعامات سے نوازیں گے،ان میں سب سے بڑا انعام یہ دیا جائے گاکہ ایک حافظ قرآن اپنے خاندان کے دس جہنمیوں کو بخشواکرجنت میں لے جاسکے گا۔

ذرا سوچیے کہ ایک ایسا بندہ جو خود بھی حافظ قرآن ہواور اس کے چاربیٹے بھی حافظ قرآن ہوں وہ شخص اپنے خاندان،اپنےگاوں،اور اپنے اہل علاقہ کے لیےکس قدر باعث خیروبرکت ہوگا۔

 کمال یہ کہ یہ پانچوں حفاظ(باپ،بیٹے)ایک ہی مادر علمی سے فیض یافتہ ہیں اور یہ ہے علاقہ کا مرکزی اسلامی ادارہ مدرسہ عربیہ اصلاح المسلمین جمداشاہی بستی جسکا اپنےعلاقہ میں دینی تعلیم کے فروغ میں بہت اہم رول ہے۔  بالخصوص حفظ قرآن کے تعلق سے اس ادارہ کی نمایاں خدمات رہی ہیں۔ قیام سے اب  تک یہاں ہزاروں حفاظ تیار ہوچکے ہیں،یہاں سے حفظ کی تکمیل کرنے والےحفاظ کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں 9نومبر 2023کو یہاں ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہواجس میں حافظ عبدالباری صاحب کے سب سے چھوٹے بیٹے حافظ عبدالقادر سلمہ بھی تکمیل حفظ قرآن کی دستار بابرکت سے سرفراز ہوئے ۔

 مسرت وسعادت کے اس مبارک موقع پرتمام باشندگان بڑھیا سردہا حافظ عبدالباری صاحب اور ان کے چاروں حافظ صاحبزادگان کوتہہ دل سے مبارکباد دیجیے ۔
 
 ساتھ ساتھ اس موقع پرمدرسہ اصلاح المسلمین جمداشاہی کے باصلاحیت و بے لوث اساتذہ کرام کو بھی ہدیہ تبریک پیش کیجیے کہ جنھوں نے اپنی رات دن کی محنت اور جدوجھد سےنونہالان قوم کو تراش خراش کر اس دستار سے سرفراز ہونے کے قابل بنایا ہے۔ باشندگان جمداشاہی بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی سرزمین میں آباد چمنستان علمی میں یہ قیمتی گل وغنچے نشوونما پاکرتیار ہورہے ہیں

آئیے اس موقع پر سب مل کر یہ عزم کہ جس طرح ہم اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم میں آگے بڑھانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں انھیں طرح طرح کی گفٹ دیتے ہیں،قسم قسم کی پیشکش کرتے ہیں بالکل اسی طرح ہم حافظ عبدالباری صاحب کے حافظ صاحبزادوں کی تعلیم کو بھی  آگے بڑھانے میں دل کھول کران کی حوصلہ افزائی کریں ۔انھیں اپنا تعاون دیں اور انھیں بھرپور اعزاز واکرام سے نوازیں ۔ایک صاحب خیر نے اس خوشی کے موقع پر حافظ عبدالباری صاحب کو بطور اعزاز دس ہزار روپے انعام دیا ہے۔

2 comments

  • Mohammad Asjad

    ماشاء اللہ .

  • Zirgam

    الحمدللہ ،بہت بہت مبارک باد۔ اللہ سبھی مسلم بچوں ،،کو یہ سعادت نصیب فرمائے.

Leave a Reply