ہندوستان میں اردو صحافت کے۲۰۰؍برس پورے ہونے پراسلام جمخانہ کے اشتراک سے ہونے والے کرکٹ میچ سے جشن کاآغاز

 

ممبئی:۔(نامہ نگار) ہندوستان میں اردو کا سب سے پہلےا خبارراجہ رام موہن رائے نے’’ جان جہاں نما‘‘ نامی اخبار ۱۸۲۲؍ میں نکالا تھا رواں برس ۲۰۲۲؍ میں اردوصحافت کے۲۰۰؍برس پورے ہونے کی خوشی میںصحافیوں کی فعال تنظیم پترکار وکاس فاونڈیشن کی جانب سے ۴؍ٹیموں پرمشتمل ایک کرکٹ  ٹورنامنٹ کا انعقاد ممبئی کے اسلام جمخانہ گراونڈ پر۱۱؍مارچ کو کیا جا رہا ہے جس میں بالی ووڈکرکٹ ٹیم، پولس کرکٹ ٹیم، اسلام جمخانہ کرکٹ ٹیم اور صحافیوں کی کرکٹ ٹیم کے مابین۶؍اوور کا ٹینس گیند سے مقابلہ ہوگا۔ اس میچ میں بالی ووڈ کے مشہور و معروف شخصیات کے علاوہ ہندوستان کے سابق کپتان اور کئی کھلاڑی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں۔

اسی کے ساتھ کئی ریاستی وزرائ اور لیڈران بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس طرح کی معلومات پترکار وکاس فاونڈیشن کی جانب سے طلبیدہ میٹنگ میں دیتے ہوئے ریاستی صدر سرفرار آرزو نے مزید کہا کہ اس پروگرام سے صحافت کے۲۰۰؍ مکمل ہونے کے جشن کا آغاز کیا جائے گا۔پترکار وکاس فاونڈیشن کے صدر یوسف رانا نے میچ کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد اسلام جمخانہ کے اشتراک سے ہو رہا ہے ۔

یہ میچ ناک آوٹ طرز پر ہوگا جو ٹیم ہارے گی وہ باہر ہوجائے گی۔ ٹوٹل ۳؍میچیز ہونگے۔ ۱۱؍مارچ کو صبح ساڑھے دس بجے پہلا مقابلہ اسلام جمخانہ اور پولس کرکٹ ٹیم کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا مقابلہ پترکار کرکٹ ٹیم اور بالی ووڈ کے درمیان ہوگا۔ جیتنے والی ٹیم کے درمیان فائنل مقابلہ ہوگا۔ اس میٹنگ میںسرفراز آرزو، ہارون افروز،مشیر انصاری، یاسین قریشی،سید منظور،شفقت عثمانی، نعیم شیخ،ڈاکٹر علاو الدین، سلیمان خان، سلیم ناگانی،سنیل سوراڈکر، پپو یادو،فاروق شاہ،عمران ایم ملا،سید سفیان، مزمل کور،شاہدہ دربار، یوگیتا شندے وغیرہ نے شرکت کیں۔


0 comments

Leave a Reply