کورونا ایک تجزیاتی مطالعہ

قمر فلاحی

سائنس کسی بھی معاملے میں حتمی بات نہیں کرسکتی البتہ شریعت کی بات حتمی ہوتی ہے اسی لئے اسلام بار بار کتاب وسنت میں تدبر کی دعوت دیتا ہے۔

 کیا کورونا وبا ہے؟
اسے وبا کہنا مشکل ہے کیونکہ وبا عالمی نہیں ہوتی ،یہ ملکی بھی نہیں ہوتی ہے بلکہ علاقائی ہوتی ہے۔
وبا چند مہینوں کیلئے ہوتی ہے اتنی لمبی وبا کہ ایک سال بعد پھر لوٹ کر آگئ؟
 کیا کورونا عذاب ہے؟
کورونا کو عذاب الہی کہنا بھی مشکل ہے کیونکہ کوئ شخص عذاب میں مبتلا ہونے کے بعد بچتا نہیں ہے اور ہم دیکھتے ہیں ہزاروں لاکھوں لوگ صحتیاب بھی ہورہے ہیں۔
 انسانی کرتوت کا نتیجہ؟
کورونا انسانی کرتوت کا نتیجہ ہوسکتی ہے،یہ ایک فساد فی الارض کا نتیجہ ہوسکتی ہے، جس کا ذمہ دار انسان بذات خود ہے۔
انسانوں نے انسانوں کے اندر اتنی مقدار میں زہر بھر دیا ہے کہ اب کسی زہر antibiotic کا انسانوں پہ کوئ اثر نہیں ہورہا ہے۔
بڑے پیمانے پہ فطرت کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے۔
پیڑ کاٹے جارہے ہیں اور فیکٹریوں کے ذریعے فضا کو مسموم کیا جاریاہے۔
لوگ بند کمروں میں زندگیاں گزارنے کو معیاری زندگی سمجھ رہے ہیں۔
 کورونا ایک سازش کا نتیجہ؟
اس بات سےبھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ کوئ بڑی طاقت شیطانی مشن میں شریک ہے اور اس کے ذریعے انسانیت پہ حملہ کیا جارہا ہے۔
ممکنات کے دروازے کھلے ہوئے ہیں کئ زاویے سے اس پہ غور کیا جاسکتا ہے۔

 

0 comments

Leave a Reply