کون ہے ڈاکٹرظفراسلام خان پر ایف آئی آر درج کرانے والا شخص کوشل کانت مشرا یہ سچ گودی میڈیا نہیں بتائے گا

نئی دہلی : (یشیا ٹائمز نیوز ڈیسک  ) دہلی سمیت ملک بھر میں کہیں پر بھی ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی پر لگاتار پولیس کو نوٹس دینے والے دلی مائناریٹیز کمیشن کے چیر مین ڈاکٹر ظفراسلام خان ان دنوں خبروں میں ہیں ، مائناریٹی کمیشن کی کسی بھی نوٹس پر کوئی ایکشن نہ  لینے والی دلی پولیس اب ایک دم سے ایکشن میں ہے اور  ڈاکٹرظفراسلام خان ہی کے  خلاف ایف آئی آر درج کرکے  گرفتار کرنے ان کے گھر پہونچ گئی ۔

کون ہے ڈاکٹرظفراسلام خان پر ایف آئی آر  درج کرانے والا شخص کوشل کانت مشرا اور کہاں سے جڑے ہیں اس کے سیاسی رشتے  اور کون لوگ کر رہے ہیں اس کی سرپرستی آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کوشل کانت مشرا اور بی جے پی  اور آر ایس ایس کا کیا رشتہ ہے ؟

दिल्ली अल्‍पसंख्यक अयोग के अध्यक्ष Dr Zafarul Islam Khan के घर पर पुलिस

 

 


 تبھی تو دلی پولیس اس ایف آئی آر پرپورے ایکشن میں نظر آئی اور ڈاکٹر خان کو گرفتارکرنے  6مئی کی شام افطاری سے ٹھیک دس منٹ پہلے ان کے گھر پہونچ گئی ، لیکن  پھر بھی  کامیابی نہیں ملی اور دلی پولیس کو خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا ۔

لیکن گوودی میڈیا آپ کو ایف آئی ار درج کرانے والے کوشل کانت مشرا کے بارےمیں  بتا رہا ہے کہ وہ ایک عام شہری ہے اور اسے ڈاکٹر خان کی ٹوئیٹ سے صدمہ پہونچا ہے دراصل سچائی کچھ اور ہی ہے یہ شخص دلی میں وسنت کنج کا رہنے والا ہے   Youth for Equality  نامی جس آرگنائزیشن کا صدر  ہے اس سنگٹھن کو  بی جے پی اور آر ایس ایس کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ۔

اب ذرا  بی جے پی  کا دوغلا پن دیکھیے  بی جے پی نے  نوجوانوں   کا یہ سنگٹھن AIIMS میں ریزرویشن مخالف تحریک چلانے کے لیے بنایاتھا ۔ جبکہ آپ سب جانتے ہیں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشدد بی جے پی اسٹوڈینٹ سنگٹھن بہت پہلے سے ہے لیکن  یہاں بی جے پی کو اپنی ریزرویشن مخالف پہچان چھپا کر کام کرنا تھا اس  لیے ایک الگ نام سے آرگنائزیشن کھڑا کیا ۔

कौन है Dr Zafarul-Islam Khan पर FIR दर्ज कराने वाला Kaushal Kant Mishra ?

 

 

0 comments

Leave a Reply