وژن 2026 نے مغربی بنگال میں دو نئے پروجیکٹ شروع کیے
مالدہ میں تعلیمی کیمپس اور کولکاتہ میں مغربی بنگال سول سروس (WBCS) امتحانی کوچنگ سینٹر کا افتتاح کیا
وژن ریاست کے 16 اضلاع میں کام کر رہا ہے اور 800 سے زیادہ پروجیکٹوں کو ابتک نافذ کر چکا ہے
کولکاتہ : (پریس ریلیز) مغربی بنگال میں پسماندہ طبقات کی سماجی، اقتصادی اور تعلیمی ترقی میں نمائندگی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے، ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے ’وژن 2026‘ کے تحت ریاست میں دو نئے پروجیکٹ شروع کیے ہیں - مالدہ میں ایک تعلیمی کیمپس اور کولکاتہ میں مغربی بنگال سول سروس ایگزام کوچنگ سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔
ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے وائس چیئرمین ٹی عارف علی نے شانتی نگر میں مالدہ کیمپس پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔ شاہد الاسلام، سابق PSC چیئرمین نے مغربی بنگال سول سروس (WBCS) امتحانی کوچنگ سینٹر کا افتتاح کیا۔
یہ مرکز مغربی بنگال سول سروس کے امتحانات کے لیے رہائشی اور مفت کوچنگ فراہم کرے گا۔ اس کا مقصد ریاست میں سب سے زیادہ محروم طبقوں سے سرکاری ملازمین پیدا کرنا ہے کیونکہ ریاستی انتظامیہ کے اعلیٰ انتظامیہ میں ان کی نمائندگی بہت کم ہے ۔
نارائن پور کے شانتی نگر میں واقع 12 ایکڑ پر محیط کیمپس میں انگلش میڈیم اسکول، ڈگری کالج، مسابقتی امتحانات کے لیے رہائشی کوچنگ سینٹر، وکیشنل ٹریننگ سینٹر، لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہاسٹل، اور میڈیکل سینٹر سمیت متعدد تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیتی ادارے قائم کرنے کی شروعات کر دی گئی ہے ۔ واضح ہو کہ یہ ریاست میں وژن کا دوسرا کیمپس ہے اور پہلا کیمپس ہاوڑہ میں ہے۔ کیمپس کا تصور ریاست میں پسماندہ طبقوں کے لیے وژن کے بااختیار بنانے کے پروجیکٹوں کے ایک مرکز کے طور پر کام کرنا ہے۔
’وژن 2026‘۔اپنے قیام کے روز سے ہی مغربی بنگال وژن کی توجہ والی ریاستوں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا ، کیونکہ مغربی بنگال ملک کی سب سے پسماندہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ وژن ریاست کے 16 اضلاع میں کام کر رہا ہے اور 800 سے زیادہ پروجیکٹوں کو ابتک نافذ کر چکا ہے۔
افتتاحی پروگرام میں ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے وائس چیئر مین ٹی عارف علی ، ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سی ای او نوفل پی کے، گوپال چندر ساہا، ایم ایل اے، مالدہ اسمبلی، عبدالرحیم باکسی، ایم ایل اے، مالتی پور اسمبلی، محمد مہدی حسن، اسسٹنٹ۔ پروفیسر، گور بنگا یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد عبدالوہاب، اسسٹنٹ۔ پروفیسر، سمسی کالج، ڈاکٹر محمد شمس الحق، پرنسپل، گازول مہاودیالیہ، محمد ظاہر حسین، فائنانس آفیسر، گور بنگا یونیورسٹی، ڈاکٹر صادق علی، اسسٹنٹ۔ پروفیسر، گوربنگا یونیورسٹی سمیت دیگرمعززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

0 comments