دہلی فساد متاثرین کی بازآبادکاری میں و ژن 2026 نبھا رہا ہے اہم کردار
نئی دہلی : دہلی فسادات کو اب 6 ماہ ہونے والے ہیں فساد متاثرین کی زندگی رفتہ رفتہ پٹری پر لوٹ رہی ہے ، فساد متاثرہ علاقوں میں راحت اور بازآبادکاری کے لیے سرگرم تنظیم ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی و ژن 2026 کی ٹیمیں رات دن کام کر رہی ہیں ۔ و ژن کی ٹیمیں علاقے میں متاثرہ خاندانوں کا سروے کرنے کے بعد تباہ شدہ مکانات اور دوکانوں کی مرمت کاکام کر رہی ہیں ، انہیں دوبارہ روزگار سے جوڑنے کے لیے کام کر رہی ہیں ۔
وزن کی ایک ٹیم نے جماعت اسلامی ہند کے سیکریٹری محمد احمد کی قیادت میں شیو وہار سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا اور تیار شدہ مکانوں اور دوکانوں کی کنجی متاثرین کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا سیکریٹری محمد احمد نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ہم آپ کی مکمل مدد کریں گے ہماری پوری کوشش آپ کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی ہے ۔
اس موقع پرچندو نگرمیں محمد امتیازکو کرانہ کی دوکان کھلوا کر دی گئی ، شیو وہار کے اکرام الدین جن کا گھر فساد میں پوری طرح تباہ ہو گیا تھا اسے دوبارہ بنوا کر ان کے حوالے کیا گیا ، محمد سلیم اور محمد اختر کو دوکانیں کھلوا کر دی گئیں ہیں فساد میں حنیف اور سلیم کا کاروبار پوری طرح سے تباہ کر دیا گیا تھا ، ان دونوں کو وزن نے بیٹری رکشا فراہم کیا ہے ۔
و ژن 2026 نے فسادات میں اپنی ایک آنکھ گنوا چکے خورشید کو مصطفیٰ آباد علاقے میں راشن کی دوکان کھول کر دی ہے اور نو الٰہی کے رہنے والے الطاف حسین جن کے پیر میں گولی لگی تھی کو انہیں بیلٹ اور پرس کی دوکان کرادی گئی ہے ، بھجن پورہ کے شا ہنواز کو دوبارہ کپڑوں کی دوکان کھول کر دی گئی ہے ۔ و ژن 2026 لگاتار فساد متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی زندگیاں بحال کرنے میں مصروف عمل ہے ، جولائی ماہ کے دوسرے ہفتے میں پہلے مرحلے میں ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری معظم نائک 2 دوکان ، 2 مکان 2 ای رکشا ،2 موٹر سائیکل ایک سلائی مشین اور 4 سائیکل تقسیم کیا تھا ۔

0 comments