وژن 2026 نے کوڈو ہینڈ ہولڈنگ کے 480 پروجیکٹ مکمل کر لیے

پریشان حال لوگوں کو دوبارہ کھڑا کر نا ہے ہمارا ہدف / نور محمد

 

نئی دہلی :  لاک ڈاؤن کے سبب اپنا روزگار کھوچکے لوگوں کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے وژن 2026 کا روزگار فراہم کرانے کا شعبہ دہلی سمیت ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پہلے مرحلے میں ابتک کوڈ ہینڈ ہولڈنگ پروگرام کے  480 پروجیکٹ مکمل کر چکا ہے ۔

اس پروجیکٹ کے ذریعے ان لوگوں کی مدد کی جارہی ہے جن کا کاروبار لاک ڈاون کی تالہ بندی کے سبب تباہ ہو گیا تھا ۔ پہلے ایک برس میں دس ہزار لوگوں کو مصیبت سے نکالنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

دہلی کے وکاس نگر میں منعقد ایک تقریب میں  بلا تفریق مذہب و ملت سبھی ضروت مندوں کو  36 سلائی مشین تقسیم کی گئیں ۔ موبائل کا سازوسامان فروخت کرنے والے نوجوان دوکانداروں کو کٹ فرام کرائی گئیں۔

وژن 2026 کے روزگار فراہمی کے شعبے کے پروگرام ہیڈ نور محمد نے بتایا کہ ہریانہ ،دہلی راجستھان ،آسام ،مغربی بنگال ،بہار ،جھار کھنڈ اور منی پور میں کوڈ ہینڈ ہولڈنگ پروگرام  تیزی سے چلائے جا رہے ہیں ۔

نور محمد نے مزید بتایا کہ وژن 2026 نے  ہم کوڈ سے پیدا معاشی دشواریوں کو دورکرنے کے لیے ،سلائی مشین ، کرانا اسٹورکا سامان ،کھیتی کسانی کے سازو سامان ، پھیری لگا کر روزی روٹی کمانے والوں کے لیے سائیکل ، ریڈی میڈ کپڑے کے دوکانداروں ، چوڑی بیچنے والوں ، عمارت سازی میں کام کرنے والے افراد اور کمہار روں کو ان کا کاروبار دوبارہ کھڑا کرنے میں مدد کر رہے ہیں

اس مالی سال کے سبھی 1000 پروجیکٹ مارچ کے آخر تک  مکمل کر لیے جائیں گے ۔ واضح ہو کہ اس پروگرام کا اعلان گزشتہ برس اگست میں کیا گیا تھا ۔ نور محمد نے بتایا کہ ان کا شعبہ ہم جن کی مدد کرتا ہے ان کی مستقل خبر گیری کرتا ، ہم ان کی کونسلنگ بھی کرتے ہیں تاکہ وہ اس مدد کو روزی کمانے کا مستقل ذریعہ بنائیں اور ہمیشہ کے لیے اپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں اور جہاں  کہیں ضرورت  محسوس ہوتی ہے ٹریننگ بھی دی جاتی ہے ۔

0 comments

Leave a Reply