وژن 2026 کے نرسنگ پیرامیڈیکل ڈائیگنوسٹک سینٹر کی 18 بچیوں کو ملا روزگار
مسلم بچیوں کو میڈیکل پروفیشن میں آگے بڑھانے کا رجحان بڑھا ہے / زاہد حسین
نئی دہلی : ( پریس ریلیز) کسی بھی سماجی گروپ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اس کے مرد و خواتین کا معیشت ، معاشرت ،صحت ،صنعت و حرفت سمیت زندگی کے سبھی شعبوں میں متناسب نمائندگی لازمی عنصر ہے اورنمائندگی صرف تعلیم کے راستے سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ہیومن ویلفیرفاونڈیشن نے اسی کے پیش نظر ملت کے بچوں اور بچیوں کو نرسنگ کے پیرامیڈیکل ڈائیگنوسٹک کورس اور کمپیوٹر کی تربیت کا کام 2017 میں شروع کیا تھا ، تب سے ابتک 250 بچے کورس مکمل کرکے اسپتالوں میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔ جس میں لڑکیاں بھی ہیں اور لڑکے بھی ۔
وژن 2026 کے روزگار فراہمی شعبے کےانچارج زاہد حسین بتاتے ہیں کہ نرسنگ کورس کی تربیت یافتہ بچیوں کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوا جب کورونا کی دوسری لہرمیں صحت کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا تو یہی بچیاں مسجدوں اور اسکولوں میں ایمرجنسی میں کھولے جانے والے کوڈ فیلڈ اسپتالوں میں دیوٹی کرتی دیکھی گئیں ۔ 18 نرسوں کو الشفا اسپتال میں ڈیوٹی ملی اور8 بچیوں نے کوڈ فیلڈ ہاسپٹل اسکالراسکول میں جوائن کیا ۔ زاہد کہتے ہیں کہ حال کے دنوں میں مسلم بچیوں کو میڈیکل پروفیشن میں آگے بڑھانے کا رجحان بڑھا ہے یہ صحت کے میدان میں مسلم معاشرے کی بڑی اہم ضرورت کو پوراکریں گیں ۔
وژن کے ‘ڈپارٹمینٹ آف اکنومنک امپاورمنٹ’ کی یہ کاوش حوصلہ افزا نتائج لے کر آئی ہے۔ اس شعبے کا کام نوجوانوں کو اسکل ڈیولپمنٹ کی تربیت دینا اورانہیں روزگارمہیا کرانا ہے ۔ یہاں ایک سالہ کورس کرایا جاتا ہے جس میں نرسنگ میں 45 سیٹ ہیں اور کمپیوٹر میں 30 سیٹ کے لیے داخلے ہوتے ہیں ، کسی بھی اسٹریم سے بارہویں پاس بچے بچیاں داخلہ لے سکتے ہیں ۔

0 comments