وژن 2006 نے مغربی بنگال کے مالدہ میں یتیموں کی اسکالر شپ تقسیم کیا
نئی دہلی : ( پریس ریلیز ) سماجی تنظیم ہیومن ویلفیر فاونڈیشن میں یتیموں کی کفالت کے شعبے کے امر القیس نے بتایا کہ وژن 2026 نے مغربی بنگال کے مالدہ میں یتیم بچوں میں اسکالر شپ کا پروگرام منعقد کیا جس میں بچوں کی ذہنی تربیت کی گئی موٹیویشنل اسپیکرس نے تقاریر کیں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔
یہ شعبہ 2011 میں 298 یتیموں کی مدد سے شروع کیا تھا اب یہ شعبہ ملک کی 19 ریاستوں کے 4424 یتیموں کی کفالت کا ذمہ اٹھا رہا ہے، اس پر مسلسل کام جاری ہے ۔
ایک بچے کی کفالت پر سالانہ 20 ہزار روپیہ کا خرچ آتاہے ہم اہل خیر حضرات کے تعاون سے اٹھاتے ہیں ۔ جو یتیم بچے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رہتے ہیں ان کی مالی مدد کی جاتی ہے ۔ پروگرام میں جماعت اسلامی ہند مالدہ کے ضلع صدر سراج الاسلام ،عارفین ،رفیق الاسلام نے شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی ۔

0 comments