اسرائیل اور امارات کے درمیان ویزا میں چھوٹ کا معاہدہ

 

تل ابیب 20 اکتوبر [یو این آئی] اسرائیل اور متحدہ عرب امارات آج بروز منگل ویزا میں چھوٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جو اسرائیل کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا۔

اس معاہدے پریہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دستخط کیے جائیں گے۔
تقریب میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے دو سینئر وزراء کے علاوہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن بھی شرکت کریں گے - امارتی وفد اسرائیل کا دورہ کرنے والا نخلیجی ممالک کا پہلا اعلی سطحی وفد ہوگا۔

 

0 comments

Leave a Reply