یو ایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کی ملاقات

 

واشنگٹن : امریکی ایجنسی برائے عالمی ترقی (یو ایس ایڈ) کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سے کل واشنگٹن ڈی سی میں واقع بھارتی سفارت خانہ میں ملاقات کی۔

ادارہ کی قائم مقام ترجمان پوجا جُھنجُھن والا کے مطابق ملاقات کا مقصد پورے بھارت میں کووَڈ19  وبا کی دوسری رواں لہر کے دوران ترقی اور انسانی بنیادوں پر مبنی امداد کی ہنگامی مشترکہ ترجیحات پربات چیت کرنا تھا۔

ایڈمنسٹریٹر پاور اور وزیر خارجہ جے شنکر نے بھارت میں وبا کے دوران اشتراک کے اہم گوشوں میں جاری کوششوں سمیت ترقی کے اہداف کے حصول کی خاطر نجی سرمائے کی عمل انگیزی پر بات چیت کی تاکہ انسانی زندگیوں کو بچایاجا سکے، وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے اور مستقبل کے لیے نظام صحت کو مضبوط کیا جا سکے۔

 

دونوں لیڈران نے ترقیاتی تعاون کو کووڈ کی مدد اوربھارت کے ترقیاتی اشتراک انتظامیہ کے توسط سے مستحکم کرنے پر بھی غورو خوض کیا۔ بات چیت میں ہند ۔ بحرالکاہل خطے، افریقہ اور دیگر خطوں میں تیسرے ملک کے پارٹنرس کے ساتھ اشتراک کا موضوع بھی زیرغور آیا۔

0 comments

Leave a Reply