امر یکی وزیر دفاع لوائڈ آسٹین کی بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ لائیڈ جیمز آسٹن نے آج واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی۔ پنٹاگن کے پریس سکریٹری جان کربی کے مطابق ملاقات کا مقصد امریکہ ۔

ہند عسکری شراکت داری میں مشترکہ ترجیحات پر گفتگو کے علاوہ علاقائی سلامتی چیلنجوں پرتبادلہ خیالات تھا۔ دونوں وزرا نے ایک آزاد اور کشادہ ہند ۔

بحرالکاہل خطے کے استحکام کے لیے اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیا اور دفاعی شراکت دار کے طور پر امریکہ ۔ ہند تعلقات کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کووِڈ19- وبا کے دوبارہ ابھرنے کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے سے متعلق مواقع کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو بتایا کہ وہ ان کے اور بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ رواں سال کے دوران بعد میں ٹو پلس ٹو وزارتی مذاکرات کی میزبانی کرنے کے بھی منتظر ہیں۔

0 comments

Leave a Reply