راجستھان کے ویراٹ نگر میں سہ روزہ یوتھ سمٹ"یوتھ سمٹ فار ہیومن فریٹرنٹی اینڈ کمپیشن" آج سے

ستیارتھی موومنٹ فار گلوبل کمپیشن اور زائد ایوارڈ فار ہیومن فریٹرنٹی کے باہمی تعاون سے ہو رہی ہے یہ پہلی سہ روزہ یوتھ سمٹ

نئی دہلی: (ایشیا ٹائمز نیوز/ اشرف علی بستوی ) نوبل امن انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی ، ستیارتھی موومنٹ فار گلوبل کمپیشن زائد ایوارڈ برائے انسانی برادری کے تعاون سے، پہلی یوتھ سمٹ "یوتھ سمٹ فار ہیومن فریٹرنٹی اینڈ کمپیشن" کی میزبانی کر رہے ہیں ۔ جس کا اہتمام راجستھان میں ویراٹ نگر کے گل موہر ریزارٹ میں 30 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک کیا جائے گا۔

اس سمٹ میں بھارت اور دنیا بھر سے 600 نوجوان لیڈروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام شعبوں سے زائد ایوارڈ کے اعزاز یافتہ افراد شرکت کریں گے۔ وہ معاشرے میں ہمدردی کے جذبے کی اہمیت اور اسے پوری دنیا میں فروغ دینے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Article

اس سمٹ میں خصوصی طورسے الازہر کے امام اعظم کے سینئر نمائندے، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل اور مذاہب برائے امن کے شریک صدر جج محمد عبدالسلام اورنوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کی شرکت قابل ذکرہوگی  ۔

ان کے علاوہ بھارت میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ابوالناصر جمال الشالی، سوریہ سعد زوئی، شعبہ یوتھ کی سربراہ کے ساتھ ساتھ مختلف مذہبی رہنما اور نوجوان متاثرین بھی کانفرنس میں ہمدردی کے عالمی پھیلاؤ پر اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔


زائد ایوارڈ برائے انسانی برادری ایک آزاد عالمی ایوارڈ ہے جو ان افراد اور اداروں کو دیا جاتا ہے جو معاشرے میں تقسیم کو ختم کرتے ہیں اور انسانی روابط کو مضبوط کرتے ہیں۔ ایوارڈ پروگرام، جو کہ ایک ملین امریکی ڈالر کا انعام دیتا ہے، ہر سال 4 فروری کو اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ انسانی برادری کے عالمی دن کے ساتھ مل کر منعقد کیا جاتا ہے۔

0 comments

Leave a Reply