اس سال یوم عرفہ کا خطبہ دس عالمی زبانوں انگریزی- فرانسییسی ، انڈونیشی، اردو، فارسی، روسی، بنگلہ، چینی، ترکی، ہوسا میں ہوگا
مکہ مکرمہ : (ایشیا ٹائمز ) سعودی حکومت پورے عالم اسلامی سے یوم عرفہ کا خطبہ سننے والے مسلمانوں کےلیے ترجمہ کی خدمت فراہم کرتی ہے ۔ پہلے سال 1439 ہجری میں پانچ زبانوں میں ترجمہ کی سروس فراہم کی گئی تھی جسے تقریبا دنیا کے مختلف گوشوں سے تعلق رکھنے والے تیس لاکھ افراد نے سنا تھا ۔
سنہ 1440ہجری کے حج کے موسم میں خط یوم عرفہ خطبہ چھ زبانوں میں ترجمہ کیا گیا تھا ، جسے تقریبا 24 لاکھ افراد نے سماعت کیا تھا ، اس سال یعنی 1441 ہجری میں یوم عرفہ کے خطبہ دس عالمی زبانوں انگریزی- فرانسییسی ، انڈونیشی، اردو، فارسی، روسی، بنگلہ، چینی، ترکی، ہوسا میں ہوگا۔
اس کا مقصد جدید ٹکنالوجی کے وسائل کا استعمال کرکے پوری دنیا کے سامنے اس دین حنیف کا پیغام پہنچانے کو یقینی بنانا ہے ۔
اس کے ذریعے مشعر عرفہ میں موجود عربی نہ بولنے والے حاجیوں اور عالم اسلامی کے تمام ممالک کےلیے اور غیر مسلمین میں سے خطبہ سننے کا شوق ۔رکھنے والوں اور اس کا اہتمام کرنے والوں کےلیےخطبہ کا آڈیو ترجمہ نشر کرنا ہے
ترجمہ سننے کے لیے مندرجہ ذیل وسائل کا ستعمال کر یں
اسمارٹ فون میں خطبہ عرفہ کے ترجمہ کےلیے موبائل ایپArafat Sermon app))
مختلف زبانوں میں خطبہ کےلیے مخصوص ویب سائٹ www.arafat.gph.gov))
رئاسہ عامہ برائے امور مسجد حرام کا الیکٹرانک پورٹل (www.gph.gov.sa)
منارۃ الحرمین فورم https://manaratalharamain.gov.sa))

0 comments