بچوں کی پوشیدہ فطری صلاحیتوں کو درست راستہ دکھا ئیں : ایڈیٹر کڈس شائنگ ٹی وی

کڈس شائنگ ٹی وی- فیملی چینل' بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کی بھی رہنمائی کرتا ہے

  نئی دہلی :  (پریس ریلیز) بچوں کی نفسیات سے مراد بچوں کی فطرت میں موجود پوشیدہ صلاحیتیں ہیں جو اس میں پیدائشی طور پر شامل کردی گئی ہیں۔یہ فطرتیں قدرت کی عکاسیکرتی ہیں،ان کو تبدیل نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان فطرتوں کو درست راستہ دکھانا چاہیے یعنی انہیں پروان چڑھانے اور مثبت ریوں کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد کرنی چاہیے۔ یہ کہنا ہے بچوں کے یوٹیوب چینل 'کڈس شائنگ ٹی وی-فیملی چینل'(Kids Shining TV - A Family Channel)کے ایڈیٹر کا۔

موجودہ حالات میں بچوں کی صحیح نہج پر تربیت کی ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے ۔کیونکہ ایک جانب بڑے شہروں میں والدین بچوں کو اتنا وقت نہیں دے پارہے ہیں جو مطلوب ہے۔ تو دوسری جانب سماجی سطح پر بھی محبت، بھائی چارہ اور امن وامان کا ماحول سوشل میڈیا خصوصاً واٹس اپ گروپ پر آنے والی پوسٹوں کے ذریعہ خراب ہوتا جارہا ہے،جنہیں بچے اور بڑے سب ہی دیکھتے ہیں۔

ان حالات میں معصوم بچوں کے ذہنوں میں حالات کے پیش نظر بے شمار سوالات اٹھ رہے ہیں وہیں انہیں اپنے سوالوں کے مثبت جواب بھی درکار ہیں۔ایسے حالات میں ضروری ہے ایک جانب بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو صحیح رخ پر ارتقاء بخشی جائے تو دوسری جانب یہ بھی ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کی تربیت ان کے تعلیمی، صحت، نفسیاتی مسائل کے پیش نظرکرنا سیکھیں۔

بچوں کے یوٹیوب چینل 'کڈس شائنگ ٹی وی-فیملی چینل'(Kids Shining TV - A Family Channel)میں دونوں سطح پر ایسے ویڈیوز فراہم کرنے کی کوشش کی ہے،جس سے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کی بھی رہنمائی ہوگی۔ساتھ ہی اسکولوں کے اساتذہ کرام، پرنسپل حضرات سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اسکول کے بہترن بچوں کی تخلیقات کو اس چینل پر شائع کرنے وانے میں تعاون فرمائیں ساتھ ہی مختلف سبجیکٹ کے ماہرین سے استفادہ بھی چینل چاہتا ہے۔ دونوں سطح پر تعاون فراہم کرنے کے لیے kidsshiningtv@gmail.com پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

0 comments

Leave a Reply