جماعت اسلامی ہند د نے دہلی فساد متاثرہ 400 گھروں اور دوکانوں کی مرمت کا کام شروع کیا

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی سیکریٹری برائے شعبہ خدمت خلق محمد احمد نے بتایا فساد متاثرہ 200لوگوں کو روزگار سے جوڑنے کا کام بھی ہے جاری

 

نئی  دہلی: دہلی کے بدترین فساد میں اپنا سب کچھ کھو چکے لوگوں کی باز آباد کاری  کے لیے  پہلے دن سے کوشاں جماعت اسلامی ہند نے سبھی  فساد سے متاثرہ علاقوں میں تباہ گھروں کی مرمت کرانے کا کام شرع کرد یا ہے ۔ جماعت اسلامی ہند د دہلی یونٹ  کے ہمراہ  جماعت اسلامی ہند کے مرکزی سکریٹری برائے شعبہ خدمت خلق  محمد احمد  نے متاثرہ  علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جماعت کی جانب سے  جاری با زآبا دکاری کے کاموں کا جائزہ لیا۔  واضح ہو کہ فسادات کے فوری بعد جماعت نے متاثرہ  علاقوں میں  جماعت نے ریلیف اور با ز آباد کاری کاکام بہت تیزی سے شروع کیا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے کام  متاثرہ  ہوگیا  تھا ۔

 متاثرہ  علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد  جماعت کے  مرکزی سکریٹری برائے شعبہ خدمت خلق  محمد احمد   نے آج  یہاں جاری  ایک پریس ریلیز میں  بتایا کہ جماعت اسلامی ہند دہلی فسادات کے متاثرین کے لیے  بازآباد کاری کا کام شروع کردیا ہے،  بالخصوص کھجوری خاص، شیو وہار، اشوک وہار، گھڑی مینڈو، مصطفٰی آباد، بھجن پورہ وغیرہ  شامل ہیں۔  اس موقع پر سکریٹری شعبہ خدمت خلق  مرکز جماعت اسلامی ہند نے بتایا کہ ان تمام علاقوں میں گھروں، دوکانوں کی تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے۔

 

 انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے سروے میں پایا ہے کہ فساد سے  600گھروں  اور دوکانوں کو شدید نقصان پہونچا ہے، ہم نے  ایسے  400 گھروں  اور دوکانوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے  ہمارے علاوہ بھی کچھ تنظیمیں کام کر رہی ہیں،  ایسے 200لوگوں کو  جن کا روزگا ر متاثر ہوا ہے انہیں بھی روزگار سے جوڑنے کا کام جاری ہے  متاثرہ لوگوں کو  بائیک،  سامان ڈھلائی کی چھوٹی گاڑی   ای رکشہ، سائیکل، سلائی مشین، ٹھیلہ، ٹھیلہ رکشہ، فراہم کئے جارہے ہیں۔  ہم نے  توڑ پھوڑ کی شکار  مساجد  کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا ہے  دو مسجدوں  میں کام جاری ہے، ہم یہ وعدہ کرتے ہیں  کہ کوئی بھی گھر جسے مرمت کی ضرورت ہے ہم  اس کی مرمت کرائیں گے اور ہر متاثر فرد کو اس  کے  پیروں پر دوبارہ کھڑا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

0 comments

Leave a Reply