سوسائٹی فاربرائٹ فیوچر نے ونٹر ریلیف پروجیکٹ ‘راحت’ کا افتتاح کیا ابوالفضل انکلیو آرڈبلیواے کے دفتر میں 100 ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم
نئی دہلی: (پریس ریلیز) سوسائٹی فاربرائٹ فیوچر نے آج سے اپنے ونٹر ریلیف پروجیکٹ ‘ راحت ‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ ابوالفضل انکلیو آرڈبلیواے کے دفتر میں منعقد ایک پروگرام میں 100 ضرورت مندوں کو اچھے کوالٹی کے کمبل تقسیم کیے گئے ۔
پروگرام کے مہمان خصوصی ہمالیہ ڈرگ کے سربراہ ڈاکٹرسید فاروق نے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ کمبل تو اور بھی لوگ تقسیم کرتے ہیں لیکن ایس بی ایف نے جس کوالٹی کا کمبل تقسیم کیا ہے اسے دیکھ کر اطمینان ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا معاشرے کے باحیثیت لوگوں کو ضرورت مندوں کی ضرورتیں پورا کرنے کا احساس ہونا چاہیے ۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن نے کہا کہ معاشرے کی خبر گیری کرنا اس کی ضرورتوں کو پورا کرنا بڑا اہم کام ہے ، ہمیں معاشرے چل پھر کر فقراء مساکین تک پہونچانا چاہیے ۔ سرد لہر کے شکار لوگوں کو راح پہونچانے کا یہ کام بہت اہم ہے ۔
اس موقع پر ایس بی ایف کے خزانچی محمد شفیع مدنی ، ایس بی ایف کے نیشنل کو آرڈینیٹر عرفان احمد، آر ڈبلیو اے کے صدر محمد آصف نے بھی خطاب کیا ۔

0 comments