سوشل میڈیا صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ سماجی ذمے داری کا مظہر: پروفیسر وسیم احمد خاں

 نئی دہلی :  ممتازدانشور اورمشہورماہرتعلیم نیزجامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق چیف پراکٹر پروفیسر وسیم احمد خاں نے دہلی کے اوکھلامیں  ـ’ینگ سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹرمیٹ‘  کے ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے نوجوان سوشل میڈیا کریئیٹرزکے درمیان’’سوشل میڈیا میں مصروف نوجوان نسل کے لیے اخلاقیات اور طرزِعمل‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی خطاب پیش کیا۔

پروفیسروسیم احمد خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دورمیں سوشل میڈیا ایک طاقتورپلیٹ فارم بن چکا ہے جو معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کررہاہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ سوشل میڈیاکو ذمہ داری ، سچائی اور مثبت اقدارکے ساتھ استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’شہرت اور فالوورزحاصل کرنے کی دوڑمیں سچائی، عزتِ نفس اور کردارکی پختگی کو فراموش نہ کیا جائے۔انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ سوشل میڈیا صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ سماجی ذمہ داری کا ایک مظہر بھی ہے۔

نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے موادکے ذریعے تعلیم، بیداری اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔تقریب کا اہتمام سوشل میڈیا انفلوئنسررخسارخاں نے کیا جنہوں نے تمام نوجوان کریئیٹرزکا خیر مقدم کرتے ہوئے پروفیسرخاں کا شکریہ اداکیا۔ پروگرام کے اختتام پرانہیں ایک یادگاری مومنٹوبھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر کثیر تعدادمیں سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔

0 comments

Leave a Reply