اریبہ خان کے اعزاز میں سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے اعزای نششست کا اہتام
نئی دہلی : سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے زیر اہتمام 28 دسمبر بروز بدھ ایم ایم آئی پبلشرز کے کانفرنس ہال میں ابوالفضل انکلیو وارڈ نمبر 188 سے دہلی میونسپل کارپوریشن کی نو منتخب کونسلر اریبہ خان کے ساتھ ایک ملاقات کااہتمام کیا گیا۔ اس نشست کی صدارت سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے خازن جناب شفیع مدنی نے کی جبکہ اس نششت کے موڈریٹر ایڈوکیٹ عطا کبیر خان تھے۔ اس میں علاقے کے سرکردہ معززین نے شرکت کی جنمیں جماعت اسلامی ہند کے ابوالفضل کے امیر مقامی ظہور احمد، شاہین باغ کے امیر مقامی محمد عارف، ہند گرو اکیڈمی کے ڈائریکٹرنور نواز خاں، الشفا ملٹی اسپیشیلٹی اسپتال کے ڈائرکٹرجناب نذر صاحب، علاقے کے سرکردہ سماجی کارکن مونس اعظمی ، ایس آئی او کے امرالقیس کے علاوہ متعد د سماجی تنظمیوں کے سربراہان اور خواتین نے بھی شرکت کی۔
سوسائٹی فار برائٹ فیوچر سے وابستہ سمرن اور دیگر خواتین نے گلدستہ پیش کرکے نو منتخب کونسلر اریبہ خان کا استقبال کیا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے نیشنل کوآرڈینیٹر عرفان احمد نے کہا کہ اس نششست کا اہتمام صرف اپنی تجاویز پیش کرنے یا علاقے کے مسائل پر غور کرنے کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ ان مسائل کے حل کے لئے متردکہ کوششوں کو پروان چڑھانا بھی ہے۔ عرفان احمد نے کہا کہ علاقے کے مسائل کا حل باہمی کوششوں میں مضمر ہے اور یہی اس نششست کا مقصد ہے۔ اسکے بعد شرکاء نے علاقے کے مسائل کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ نور نواز خان نے کہا کہ یہ اہم وقت ہے کہ کونسلر حقائق سے نہ صرف آگاہ ہوں بلکہ اپنے ان معاونین کے تئیں یکسوئی کا مظاہرہ کریں جنہوں نے بے لوث انداز میں علاقے کی ترقی اور ایم سی ڈی سے متعلق مسائل کے حل کے تعلق سے نہ صرف ان پر اعتماد ظاہر کیا بلکہ انکے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔
عمرالحسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی ڈی کے بجٹ میں سے اس وارڈ کی ترقی کے لئے مناسب فنڈ کی حصولیابی کونسلر کا اہم ہدف ہونا چاہئے۔ ایس آئی او کے امرالقیس نے علاقے میں لائبریری کی ضرورت پر زور دیا۔ معروف سماج کارکن مونس اعظمی نے علاقے میں صٖاکئی ستھرائی اور پینے کے پانی جیسے مسائل پر کونسل کی توجہ مبذول کرائی۔ اسکے علاوہ ایم سی ڈی اسکولوں میں تعلیم کے نظام کو بہتر کرنے پر بھی زور دیا۔ خواتین شرکاء نے گرلس ہاسٹل کی تجویز پیش کی۔ انکاموقف تھا کہ ملک کے دور دراز کے علاقوں سے بڑی تعداد میں طالبات یہاں کا رخ کرتی ہیں اسکے علاوہ مختلف ملازمتوں میں مشغول خواتین کی بھی بڑی تعداد اس علاقے کا رخ کرتی ہے لیکن مناسب ہاسٹل یا پی جی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا ساماو کرنا پڑتا ہے۔ متعدد شرکاء نے گندگی اور کوڑے دان کا معاملہ بھی اٹھایا۔
اپنے ریمارکس میں نو منتخب کونسلر اریبہ خان نے کہا کہ وہ اس طرح کی نششت سے انتہائی پر امید ہیں کہ عوام کے ساتھ ملک کر وہ انکے مسائل ایم سی ڈی کے نو تشکیل شدہ ایوان میں اٹھائیں گی اورمسائل کے حل کی پوری کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ 6 جنوری کو باضابطہ طور پر حلف لینے کے بعد وہ ان تمام مسائ ل کے حل کے لئے مستقل طور پر سرگرم رہیں گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کوڑا گھر بنوانے کی سمت موثر قد م اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے علاقے میں پبلک ٹائلٹ بنوانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اپنے صدارتی خطاب میں شفیع مدنی نے کہا کہ کونسلرسے اتنی ہی امیدیں کی جانی چاہئیں جو انکے دائرہ کار میں آتی ہیں۔ علاقے کے تمام تر مسائل کے حل کی ذمہ داری صرف کونسلر کی نہیں ہے اسکے لئے عوام کے اندر بیداری ضروری ہے ۔ انہو ں نے امید ظاہر کی و ہ کام جو کونسلر کے دائرہ کار میں آتے ہیں انکی ادائیگی میں اریبہ خان کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔
نو منتخب کونسلر اریبہ خان کو شرکاء کی جانب سے دستخط شدہ ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا جسمیں علاقے کے مسائل سے متعلق نہ صرف اہم نکات پیش کئے گئے بلکہ ان مسائل کے حل کا مجموعی خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سوسائیٹی کا سالانہ کلینڈر بھی جاری کیا گیا۔
اس پروگرام کے انعقاد میں سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے والنٹیر کوارڈینیٹر عامر جمال، زاہد افضل اور دیگر عہدیداران نے اہم رول ادا کیا۔
محمد عارف کے اظہار تشکر اور سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے نیشنل کوآرڈینیٹر عرفان احمد کی جانب سے نو منتخب کونسلر اریبہ خان کو مومینٹو پیش کرنے کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

0 comments