ایس بی ایف نے ملک بھر سے کیا والینٹیرز کا انتخاب ناگپور میں ہوگی ماہرین کے ہاتھوں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ٹرینگ

 

نئ دہلی  : ایس بی ایف ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے والینٹیرز کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقادکرنے جارہی ہے. پانچ دنوں پر مشتمل یہ تربیتی کیمپ اس سال ناگپور میں منعقد ہوگا، جہاں ہر میدان کے ماہرین ضروری ساز و سامان کے ساتھ ایس بی ایف کے والینٹیرز کو ٹریننگ دے سکیں گے ۔
ایس بی ایف کا یہ احساس ہے کہ ہمارے ملک میں کئ طرح کے بڑے قدرتی و انسانی آفات وقوع پزیر ہوتے ہیں ۔جن میں سیلاب، آگ زنی، اولانچ، زلزلے، ٹرین حادثے، اور سایکلون وغیرہ شامل ہیں، ان تمام آفات میں کام کرنے کے لیے تربیت یافتہ والینٹیرز کا ہونا ناگزیر ہے، اسی کے پیش نظر ایس بی ایف اپنے والینٹیرز کے لیے ڈساسٹر سے متعلق ٹریننگ وتربیتی کمیپ کا اہتمام کرتی رہی ہے ۔
اس سال 23مارچ 2022 سے ایس بی ایف اپنے نیشنل ٹریننگ ورک شاپ کا آغاز کرنے جارہی ہے  یہ کمیپ مسلسل پانچ دنوں تک جاری رہے گا ۔ اس کمیپ کے دوران والینٹیرز کو قدرتی آفات کے بعد ابتدائی طبی امداد، ضروری دواؤں کی معلومات، ہنگامی حالات میں آگ بجھانے کی تربیت دی جائے گی ، اسی طرح سیلاب زدگان کی مدد کے لیے امدادی ٹریننگ بھی دے جائے گی ،کوہ پیمائی اور حالات نتیجے میں پھسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنے کی تربیت بھی ٹریننگ ورک شاپ کا، حصہ ہیں  ،اس کے ساتھ تنظیم سازی کی ٹریننگ شخصیت سازی کی ٹرینگ کو بھی ورک شاپ میں شامل کیا گیا ہے ، قدرتی آفات میں زندہ رہنے کے لیے ممکنہ طریقہ کار کی تربیت بھی ڈسٹاٹر منیجمنٹ کے ماہرین سکھائیں گے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ایس بی ایف  کے تربیت یافتہ والینٹیرز ملک بھر میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں. کیرالہ ۔آسام، بنگال بہار، چپلون،  جیسے بڑے صوبوں میں ایس بی ایف کے والینٹیرز سیلاب زدگان کی ہر ممکنہ امدادی تعاون کرچکے ہیں. 
اس بار تربیت کمیپ میں 60 والینٹیرز کو قدرتی آفات میں کام آنے والے ضروری سازو سامان کے ساتھ ڈساٹرمنیجمنٹ  کے ماہرین تربیت دیں گے۔پانچ دن پر مشتمل تھکادینے والی اس ٹرینگ کے اخراجات والیٹیرز اور ماہرین کے رہنے سہنے کا انتظام و انصرام بھی ایس بی ایف کرے گی ۔
ایس بی ایف کا تخمینہ ہے کہ ہر فرد پر 10 سے 15 ہزار کے اخراجات آئیں گے ، واضح رہے کہ ایس بی ایف اہل خیر حضرات کی مدد اور کوشسوں سے کسی بھی پروجیکٹ کو بحسن و خوبی انجام دیتی ہے. ایس بی ایف سوسائٹی فار برائٹ فیوچر ایک غیر منافع بخش این جی او ہے جو وژن 2026 سکیم کے تحت 2006 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ خدمت انسانی سے سرشار والینٹیرز کی ایسی جماعت یے جو ملک بھر میں کسی بھی ایمرجنسی کے وقت ریلیف کا کام کرتی ہے۔ ہنگامی حالات کے دوران یا کسی بھی آفت کی صورت میں کھانے کے پیکجز، پینے کا پانی، کپڑے، رینے کے لیے عارضی مکانات اور ابتدائی طبی سہولیات فراہم کرتی ہے، ماضی میں، SBF نے بہار، آسام، آندھرا پردیش، دہلی اور اتر پردیش میں قدرتی آفات کے بعد فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کی ہے جس میں شیلٹر ہوم ، کمبل، پانی، خوراک، اور دیگر بنیادی انسانی ضروریات شامل ہیں ۔

0 comments

Leave a Reply