اسکالر اسکول دہلی کے ایڈمنسٹریٹر قاضی محمد میاں کو تھیوفنی یونیورسٹی ، ہیتی شمالی امریکہ نے اعزازی پی ایچ ڈی سے نوازا
یہ اعجاز مجھے معاشرے میں اپنی ذمہ داریوں میں مزید اضافے کی لئے حوصلہ فراہم کریگا/ قاضی محمد میاں
نئی دہلی : (پریس ریلیز ) اسکالر اسکول دہلی کے ایڈمنسٹریٹر قاضی محمد میاں کو ، پراؤڈ ایڈوکیٹرس فرٹرنٹی کے زیر اہتمام ایک ورچوئل ایڈو سمٹوایوارڈ -2021 میں، تھیوفنی یونیورسٹی ، ہیتی شمالی امریکہ نے تعلیم میں اعزازی پی ایچ ڈی سے نوازا ہے
واضح ہو کہ اسکول انتظامیہ اور تعلیم میں، قاضی محمد میاں کی نمایاں کامیابی اور ذاتی فضیلت کے اعتراف میں ، اسے پہلے بھی ہندوستان کی نامور تعلیمی تنظیمیں انکوبہترین اسکول قائد ، سپر اچیور ، نیشن بلڈر ، پروگریسو ایجوکیٹر اور بہت سے دوسرے ایوارڈز سے نوازچکی ہیں-
یہ اعزازی پی ایچ ڈی ، ونئے ڈینو تندولکر- ممبر راجیہ سبھا ، ڈاکٹر جگناتھ پٹنائک-وائس چانسلر آئی سی ایف اے آئی یونیورسٹی سکم ، پوجا کپل مشرا- نیشنل سکریٹری بی جے پی مہیلا مورچہ ، پرمود کمار راجپوت - عمودی ہیڈ ، کڈیلا فارماسیوٹیکل لمیٹڈ ، رجت کمار شرما- نائب صدر ماحولیاتی استحکام ٹرسٹ بورڈ ، ڈاکٹر کلبھوشن شرما - چیئرمین نسا ، راجیش شرما - بانی بی ٹی سی ، تھیوفنی یونیورسٹی ہیتی کے پروفیسر لیویسن اور ڈاکٹر گوڈفری ، یو ایس سے ڈاکٹر سوفی نوبانی اور دیگر ممتاز ماہرین تعلیم کی موجودگی میں دی گئی-
انہوں نے کہا کہ میں اس کامیابی پر اللہ اور اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ اعجاز مجھے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور اپنی ذمہ داریوں میں مزید اضافے کی لئے حوصلہ فراہم کریگا۔

Jaleel Asghar
Mubàrakbad qubool farmaen..