تپہ اجیار کے لال پروفیسر شمس الھد یٰ ' مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ' میں اردو ڈپارٹمنٹ کے صدر مقرر

حیدرآباد :  (ایشیا ٹائمز ) مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے پروفیسر شمس الھد یٰ کو اردو ڈپارٹمنٹ کا صدر مقرر کیا ہے ۔ یہ اطلاع یونیورسٹی کی جانب سے  5 جولائی کو جاری اعلامیے میں دی گئی ہے ۔ 

پروفیسر شمس الھد یٰ کے اس تقرر کی اطلاع ملتے ہی تپہ اجیار کے ادبی و علمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

No photo description available.

واضح ہو کہ پروفیسر شمس الھد یٰ کا وطنی تعلق مشرقی اترپردیش کے سمریاواں قصبے کے قریب واقع موضع دریا آباد سے ہے ۔ یہ تپہ اجیار کا علمی موضع  تسلیم کیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر شمس الھد یٰ کے والد مرحوم عبد الرحیم بستوی دارالعلوم دیوبند میں استاذ تھے ۔

ڈاکٹر شمس الھد یٰ کو گریٹ انڈیا ویلفیر فاونڈیشن کے چیئرمین نور اللہ خان ، آل انڈیا جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے نیشنل کنوینراشرف علی بستوی ، تپہ اجیار کے سینئر جرنلسٹ ظفیرعلی کرخی، ضلع پنچایت رکن محمد احمد ، راشٹریہ سہارا کے نمائندہ محمد پرویز اختر سمیت اہل علاقہ نے مبارکباد پیش کی ہے ۔  

 

2 comments

  • عبدالحق خاں

    بہت مبارک ہو۔.

  • Dr Abu Talib

    Hi Great Achievement , happy to hear this good news. From Dr Abu Talib, Deputy Director General, DGS, Govt of India, Mumbai..

Leave a Reply