ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے 'بیسٹ این جی او اور بیسٹ سوشل انجینئر ایوارڈ ' کا اعلان کیا
آن لائن فارم وژن 2026 کی ویب سائٹ پر دستیاب ؛ ابھی کرائیں اپنا اور اپنے این جی او کا اندراج
نئی دہلی : (پریس ریلیز) ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے اپنی سماجی خدمات کے 15 سال مکمل ہونے پر 'بیسٹ این جی او اور بیسٹ سوشل انجینئر ایوارڈ' کا اعلان کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 'اکیڈمک پبلیکیشن' کا بھی اعلان کیا ہے .
فاونڈیشن کے CEO پی کے نوفل نے بتایا " کہ ایوارڈ کا آن لائن اندراج شروع ہوگیا ہے سبھی تفصیلات مع اندراج فارم فاونڈیشن کی ویب سائٹ www.vision2026.org.in پر دستیاب ہیں ۔ خواہش مند افراد اپنا یا اپنے این جی اوکا اندراج کرا سکتے ہیں ، یہ ایک این جی او یا سوشل انجینئر کے طور پراپنی کامیابیوں کے لیے ایوارڈ حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے "۔
انہوں نےکہا " گزشتہ دنوں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقد 'پروفیسر کے اے صدیق حسن میموریل' اسکالرشپ تقسیم کے موقع پر فاونڈیشن کے ٹرسٹی انجینئر عبدالجبار صدیقی نے اس ایوارڈ کا اعلان کیا تھا ۔
'بیسٹ این جی او اور بیسٹ سوشل انجینئر ایوارڈ' ان افراد یا این جی اوز کے لیے ہے 'جو سماجی خدمت کے میدان میں کچھ اچھا کر رہے ہیں انہیں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ انفرادی طور پر بیسٹ سوشل انجینئر کو ایک لاکھ روپئے اور این جی او ایکسیلینس کے لیے منتخب این جی او کو 5 لاکھ روپئے دیے جائیں گے۔
دوسرا 'اکیڈمک پبلیکیشن' کا پروجیکٹ ہے پروفیسرصدیق حسن صاحب نے جو کام کیا ہے ان پر آرٹیکل لکھوانے کا پروگرام بنایا گیا ہے، تاکہ ان کی زندگی کے تجربات سے نئی نسل رہنمائی حاصل کر سکے ۔
واضح ہو کہ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کا قیام 2005 میں پروفیسر کے اے صدیق حسن کی قیادت میں ہوا تھا ، اس تنظیم نے گزشتہ 15 برس میں 200 معاون تنظیموں کو ساتھ لیکر 6000 پروجیکٹ مکمل کیے ہیں ، ملک کی 22 ریاستوں میں اپنے کام کے دائرے کو وسعت دی اور 15 ملین افراد تک پہونچ پانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

0 comments