پریس کونسل آف انڈیا نے کووڈکے دوران چھٹنی کیے گئے صحافیوں کے سروے میں توسیع کی ،اب 15 اکتوبر تک بھریں فارم

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز) پریس کلب آف انڈیا کی نومنتخب ٹیم کی درخواست پر پریس کونسل آف انڈیا نے کوڈ 19 کے دوران ملازمت سے نکالے جانے والے صحافیوں کے ذریعہ پُر کیے جانے والے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے اب آخری تاریخ 15 اکتوبر 2023 تک ہے۔


 پریس کونسل آف انڈیا نے کووڈ-19 کے دوران میڈیا ہاؤسز کے ذریعے چھٹنی کیے گئے صحافیوں کا سروے کر رہا ہے ، اس کے لیے ایک آن لائن فارم بھروایا جا رہا ہے۔ یہ فارم صرف ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ہے۔

پریس کلب آف انڈیا نے خط لکھ کر پریس کونسل آف انڈیا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے پریس کلب نے مکتوب ارسال کرکے تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی جسے ۔

 آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری  تاریخ 30 ستمبر تھی جسے اب بڑھا کر 15 اکتوبر کر دی گئی ہے ۔ مارچ 2020 سے فروری2021 کے دوران جو صحافی ملازمت سے نکال دیے گئے تھے وہ اس فارم کو بھر کر اپنی تفصیلات پریس کونسل آف انڈیا کو جمع کرا سکتے ہیں ۔

مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے فارم بھریں ۔

https://forms.gle/jYefVsUTxSPav7Ld6

 آخری تاریخ 15 اکتوبر 2023 تک ہے۔

اگر آپ ایک صحافی ہیں اور کوڈ کے دوران آپ کی ملازمت ختم ہوگئی تھی تو آپ اس فارم کو ضرور پر کریں ۔

0 comments

Leave a Reply