پریس کلب آف انڈیا کا الیکشن آج
ںئئ دہلی : (ایشیا ٹائمزنیوز) آج پریس کلب آف انڈیا کا سالانہ الیکشن ہو رہا ہے، ووٹنگ صبح دس بجے سے سااڑھے چھ بجے تک جاری رہے گی ووٹوں کی گنتی 24 ستمبر کو ہوگی، اس بار گوٹم لہری منورنجن بھارتی کے مکمل پینل سمیت دیگر افراد الگ الگ عہدوں کے لیے میدان میں ہیں . کل شام پریس کلب میں صحافیوں سے ملکر سینئر جرنلسٹ گوتم لہری نے اپنے مکمل پینل کے لیے ووٹ مانگا.
پریس کلب کے ممبر ہر سال 21 رکنی کمیٹی کا انتخاب کرتے ہیں، جس میں 16 مینیجنگ کمیٹی کے ممبر اور 5 عہدے داران کا انتخاب عمل میں آتا ہے. اس سال گوتم لہری پینل سے صدر کے لیے سینئر جرنلسٹ گوتم لہری، نائب صدر کے عہدے کے لیے منورنجن بھارتی، سیکریٹری جنرل کے لیے نیرج ٹھاکر، جوائنٹ سیکریٹری کے لیے مہتاب عالم اور خزانچی کے لیے موہت دوبے میدان میں ہیں،
صڈارتی عہدے کے امیدوار گوتم، لہری نےکہا ہم اپنی سال بھر کی حصول یابی، میڈیا کی آزادی، ادارہ جاری خود مختاری اور ورکنگ جرنلسٹوں کے حقوق کے تحفظ پر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارا پینل مختلف زبانوں کے صحافت کے فروغ میں یقین رکھتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین برس سے پریس کلب عظیم مجاہد آزادی مولوی باقر کی یاد میں پر سال 16 ستمبر کو پروگرام کرتا ہے، ہماری ٹیم نے اردو صحافیوں کو پریس کلب سے جوڑنے کا اہم کام کیا ہے اور ہم اردو صحافت کے فروغ کے لیے عہد بستہ ہیں . جبکہ حزب مخالف کے پاس کے یہاں تبدیلی کی گہار لگانے کے سوا ترقی کا کوئی کوئی متبادل ایجنڈہ نہیں ہے ، ہم اس بار بھی پورے ہمارا پورا پینل جیتے گا ۔
.....

0 comments