ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے آرفن اسکالرشب تقسیم کی گئی
ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے آرفن اسکالرشب تقسیم کی گئی
نئی دہلی : شمال مشرقی دہلی کے ہارمنی سنٹر، بریج پوری میں یتیم بچوں کی اسکالرشپ تقیسم کا پروگرام منعقد ہوا جس میں 32 بچے شریک ہوئے ۔
یہ پروگرام آرفن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا ۔ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی یہ شروع سے کوشش رہی ہے کہ وہ یتیم بچوں کا سہارا بنے. اور انہیں اعلی تعلیم تک پہنچنے میں ہر طرح کی مدد فراہم کرے۔
یتیم بچوں کے صلاحیتیوں کو نکھارنے اور ان کو اوپر اٹھانے کی غرض سے مختلف ایکٹیویٹیز منعقد کی جاتی ہیں۔
اس پروگرام میں بھی آرفن ڈپارٹمنٹ نے بچوں کے لیے کئی دلچسپ مقابلے منعقد کیے جیسے چھوٹے بچوں کے لیے پنٹنگ کا مقابلہ اور بڑے بچوں کے لیے ورڈ پزل وغیرہجس میں بچوں نے کافی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا اور انجوائے بھی کیا۔
پروگرام میں سنٹر فار ٹریننگ اینڈ گائیڈینس کی ڈاکٹر سلطانہ صاحبہ نے بھی شرکت کی اور بچوں کی کاؤنسلنگ کی۔
بچوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ ان کو تعلیم کی اہمیت اور اعلی تعلیم کی طرف بڑھنے کی طرف رغبت دلائی اور ان کی مختلف امتحانات کی تیاری کے لیے رہنمائی بھی کی۔ پروگرام کے آخر میں بچوں کو چیک اور انعامات سے نوازا گیا۔
پروگرام میں ماؤں کے لیےالگ سے کاؤنسلنگ سیشن ہوا جس میں انہیں بچوں کی تربیت اور ان کے مسائل بتائی گئی ۔
آرفن ڈیپارٹمنٹ کے عبدالعظیم قاسم اور سعد رحمان نے پروگرام کو منعقد کرایا اور ہارمنی سنٹر کے انچارج برادر ندیم احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

0 comments