کبھی یہ نوجوان انگریزی کا ایک جملہ ادا کرنے سے قاصر تھا، آج برطانیہ کی سوانسی یونیورسٹی میں ملا داخلہ

قدم چوم لیتی ہے خود بڑ کر منزل مسافر اگر اپنی ہمت نہ ہارے

اشرف علی بستوی 

قدم چوم لیتی ہے خود بڑ کر منزل مسافر اگر اپنی ہمت نہ ہارے

شعر کے اس مصرعے کی تعبیر کو عملی زندگی میں سج کر دکھایا ہے جھار کھنڈ کے اس نوجوان محمد علم اللہ نے، آج علی الصبح علم کی پیاس بجھانے انگلستان کے سفر پر روانہ ہوگیا

برادرم محمد علم اللہ آپ کو انگلستان کی سوانسی یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
علم اللہ یہ کامیابی ایک اہم سنگ میل ہے جو آپ کی محنت، عزم، اور قابلیت کا مظہر ہے۔

سوانسی یونیورسٹی، برطانیہ کے ویلز میں واقع ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے، جو عالمی سطح پر اپنی تحقیق اور تعلیمی معیار کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس یونیورسٹی کا شمار برطانیہ کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔

محمد علم اللہ ہم سب آپ کی اس شاندار کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ آپ سوانسی یونیورسٹی میں اپنے علم، صلاحیت، اور محنت کے ذریعے نئی بلندیوں کو چھوئیں۔
 آپ کی اس کامیابی پر ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! ہمیں یقین ہے کہ آپ اس عظیم ادارے میں اپنے علم و عمل سے بہترین نتائج حاصل کریں گے اور عالمی سطح پر بلند مقام حاصل کریں گے ۔

دوستو، یہی علم کی پیاس محمد علم اللہ کو ہمیشہ بے چین کیے رہتی تھی محمد علم اللہ سے میری ملاقات 2010 میں ملی ماڈل اسکول ابوالفضل میں ایک انگلش اسپیکنگ کورس کی کلاس میں ہوئی تھی، جو نوجوان اس روز کلاس میں انگریزی کا ایک جملہ ادا کرپانے سے قاصر تھا، اس نے نہ صرف انگریزی زبان سیکھی بلکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اپنی پی ایچ ڈی کا مقالہ انگریزی میں جمع کرا یا اور IELTS کا مشکل امتحان پاس کر کے آج انگلستان کے لیے روانہ ہوگیا

لیکن اس کے لیے یہ سفر قطعی آسان نہ تھا قدم قدم پر ناکامیوں سے لڑتا ہوا اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کیلئے رات دن کوشش کرتا لیکن تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود خواب دیکھنا نہیں چھوڑا اور آج سیکڑوں نوجوانوں کے لئے مثال بن گیا

مجھے خوشی ہے کہ علم اللہ کے سفر میں ایشیا ٹائمز کا دفتر گزشتہ ڈھائی برس سے مطالعہ گاہ کے طور پر کام آیا، ایک روز اس نے مجھ سے آفس کی چابی طلب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہیں تیاری کرنا چاہتا ہوں میرے کمرے پے ڈسٹرب ہوتا ہے اس کے بعد سے اپنی تیاری کو یہیں سے آگے بڑھایا. یقیناً ہم سب کو زندگی کے اس سفر میں ایک دوسرے کا دست و بازو بن کر ہی رہنا چاہیے، یہ میرا کوئی احسان نہیں بلکہ یہ اس کا حق تھا جو اس نے مجھ سے حاصل کیا

محمد علم اللہ کی کامیابی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں، خدا تمہیں خوش رکھے

8 comments

  • Dr. Syed Qasim Rasool Ilyas

    ماشاءاللہ، برادرم علم اللہ کو ڈھیر ساری مبارک باد
    اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے ہمکنار کرے.

  • عبدالرحمن عابد دہلی

    اللہ تعالی ایمان و عقیدہ کی سلامتی کے ساتھ ان کے مقاصد سفر میں پوری کامیابی عطا فرمائے آمین .

  • Khalid Nadeem

    یہ خبر سن کر دلی مسرّت ہویی ،اللہ تعلی کسی انسان کی سعی رایگاں نہیں کرتا،اسکا بظاھر غیر منضبط انداز بود وباش دیکھ کر ،یہی لگتا کہ یہ اندر سے مضطرب ہے،مگر یہ کوءی نہیں جانتا تھا کہ اس اسکا یہ اضطراب ایک بڑے مقصد کے لیے تھا۔،اللہ سے دعا ہ کہ یہ سفر انکی دین و دنیا و ملک و ملت کے لیے فلاح کا ضامن ہو ۔ امین.

  • وصی ار رحمان

    ایسے کامیاب لوگوں کی کہانیاں سن کر نوجوانوں کو بہت حوصلہ ملتا ہے۔ ان کہانیوں سے نوجوانوں کو یہ پتہ چلتا ہے کہ محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ کہانیاں نوجوانوں میں خود اعتمادی بڑھاتی ہیں اور انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے متاثر کرتی ہیں۔.

  • دلشاد حسین اصلاحی

    برادر محمد علم اللہ کو اس کامیابی کے لئے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اللہ تعالی ان کو مزید کامیابیوں سے نوازے آمین
    .

  • Fakat Firdous Misbahi son of Md Misbahul Islam Itki Ranchi Jharkhand

    Uncle Ashraf Bastavi Sahab Aapka majmun padha padkar behad khusi hui ke mere bhaiya Alamullah Sahab itne bade makam me pahuche jisse khandan aur Bharat Desh ka Naam Roshan ho ham sab Duago hai ke Allah mere bhaiya ko khoob khoob tarakki de aapse request hai ki mere bhaiya ke bare me barabar isi Tarah jankari dete rahe
    .

  • Salimuddin Ansari

    اللہ سبحانۃ و تعالیٰ علم اللہ صاحب کو مزید کامیابیوں سے سرفراز کرے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد - .

  • Gulsher Ahmed

    Sub'hanallah.
    Allah Sub'hanahu Ta'ala se duwa hai ki WO Ilmullah Sahab ko apni ne'amato'n se nawazta rahe aur unhe kaamyabiyo'n ki bulandiyo'n par pahuchaye. .

Leave a Reply