راورکیلاشہرکے ہردلعزیز مفتی ظفرکوپے درپے صدمہ
راورکیلا : (ایشیا ٹائمز) اڈیشہ کے راورکیلا شہرکے ہردلعزیزمفتی ظفرعالم قاسمی کو پے درپے صدمہ سے دوچارہوناپڑا۔ایک روزقبل ان کے والدحاجی غلام سرور کاانتقال ہوگیاجواپنی سماجی خدمات کی وجہ سے شہرمیں قدرکی نگاہ سے دیکھتے جاتے تھے۔وہ سانس میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کئے گئے تھے،جہاں انہیں انتہائی نگہداشت والے احاطہ میں رکھاگیاتھا اورپھروہی انتقال ہوگیا۔
حاجی غلام سرورکی شہرمیں بے پناہ خدمات ہیں۔مسجد،مدرسہ کے علاوہ شہرمیں تعلیمی و سماجی خدمات میں وہ سرفہرست شمارکئے جاتے تھے۔کم گواورنرم زبان تھے۔20اگست کو 12بجے رات میں انہوں نے جے پی ہسپتال کے انتہائی خصوصی نگہداشت والے یونٹ میں آخری سانس لیں۔
اس سے قبل ان کے خاندان میں ایک ہفتہ کے اندردومزیداموات ہوئیں ہیں۔ان کے چچازادبھائی نیشنل ٹمبرکے مالک محمدانورکے سگے بھائی محمداطہرکابہت ہی کم عمری میں انتقال ہوگیا
۔انہیں بخارکی شکایت تھی،جس کے بعدانہیں ہسپتال لے جایاگیااورپھروہیں جاں بحق ہوئے۔محمداطہرکی عمر58برس تھی۔اسی کے ساتھ مفتی ظفرکے اپنے سگے چچامحمدرہبربھی دنیاسے چل بسے۔
مفتی ظفرکے خاندان میں پے درپے تین اموات نے ان کے اہل خانہ کو شدید کرب میں مبتلاکردیا ہے ۔
مفتی ظفرعالم قاسمی کے خاندان میں پے درپے تین اموات کی وجہ سے شہرراورکیلا کے معززین و عوام بہت ہی غمزدہ ہیں اوران اموات کوسماجی حلقوں میں بہت بڑانقصان سمجھاجارہاہے۔یہ اطلاع راورکیلا شہرسے مولاناعتیق الرحمان قاسمی نے دی ہے۔
|
ReplyForward
|

0 comments