میڈیا لٹریسی فاؤنڈیشن کا پہلا تربیتی و فکری پروگرام کامیاب
لکھنو (ایشیا ٹائمز ) میڈیا لٹریسی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پہلا تربیتی و فکری پروگرام بعنوان ’’ڈیجیٹل میڈیا اور مدارس کے فارغین کے لئے نئے امکانات‘‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ پروگرام انجمن فلاح دارین گولہ گنج کے ہال میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں نوجوان علماء، ائمہ مدارس اور طلبہ نے شرکت کی۔
پروگرام میں مختلف علمی و صحافتی شخصیات نے موضوع کے اہم پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔ مقررین میں شامل تھے:پروفیسر مسعود عالم فلاحیمولانا محمد مصطفی ندوی مدنیمحمد شباب (سینئر جرنلسٹ و اینکر، انڈیا ٹی وی)ڈاکٹر اشفاق (سینئر جرنلسٹ و سابق اینکر، نیوز 18)پروفیسر شافع انوار الحق (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ جرنلزم، انتگرل یونیورسٹی)اس موقع پر مقررین نے دینی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں موجود نئے مواقع، میڈیا سے وابستگی کے چیلنجز اور اس کے مثبت و تعمیری استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔
مولانا منور سلطان ندوی نے اپنے خطاب میں میڈیا کے ذریعہ تدریس و دعوت کے امکانات اور اس حوالے سے درکار احتیاطی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
پروگرام کے آرگنائزر محمد سلیم آزاد نے میڈیا لٹریسی فاؤنڈیشن کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ ادارہ کا مقصد نوجوانوں میں میڈیا بیداری پیدا کرنا اور انہیں مثبت صحافتی کردار کی طرف راغب کرنا ہے۔ انہوں نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
شرکاء نے اس پروگرام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور اس کے تسلسل پر زور دیا۔

0 comments