ممبئی یونیورسٹی میں 'جشن اردو' 20 اور 21 دسمبر کو ؛ نغمہ نگار جاوید اختر کریں گے افتتاح

ممبئی یونیورسٹی کے شعبہ اردو اور اردو چینل ممبئی نے اسے سجایا اور سنوارا ہے

ممبئی : (ایشا ٹا ئمز نیوز بیورو) دسمبر کے دوسرے ہفتے میں دارالحکومت دہلی میں منعقد ہائی پروفائل 'جشن ریختہ' کے بعد اب ممبئی کے 'جشن اردو' کی باری ہے ، سبھی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور اب کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا ہے۔

اردو کے ہزاروں چاہنے والوں کو 20 دسمبر کی اس صبح کا شدت سے انتظار ہے، جس میں اردو کی نامی گرامی ہستیاں نہ صرف شرکت کریں گی بلکہ اپنے علم و فن اور حکمت کے جلوے بکھیریں گی ۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی اور ممبئی کے جشن میں سب سے نمایاں فرق 'جشن اردو' خالص اردو والوں نے برپا کیا  ہے اور ہر خاص وعام کے لیے داخلہ مفت ہے جبکہ دہلی کے جشن ریختہ نے اس برس کے جشن میں شرکاء سے داخلہ فیس وصول کیا۔

May be an image of 1 person and text

اگر آپ ممبئی و اطراف میں ہیں تو آنے والی 20 اور 21 دسمبر کو دو روزہ اردو کے جشن میں شرکت کریں ۔ جہاں اردو کی مختلف پروگراموں اور محفلوں سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔

وہیں معروف مصنف، شاعر، ادیب ، نغمہ نگار جاوید اختر جن کے قلم کا 'جادو' دہائیوں سے اردو دنیا پر قائم ہے اس جشن کا افتتاح کریں گے۔ 

ممبئی یونیورسٹی کے شعبہ اردو  اور اردو چینل ممبئی نے اسے سجایا اور سنوارا ہے۔ 

May be an image of 1 person and text

جشن کے پہلے دن

  انداز بیاں اور ، اردو خطاطی مقابلہ ،پینٹنگ مقابلہ ،مہدی مقابلہ ، بیت بازی ، زبان و ادب کوئز، ڈراما ، کثیر لسانی مشاعرہ ،گیت سنگیت ۔ 

جشن کے دوسرے دن

  کی شروعات اردو چینل کے 25 سال ، جدید علمی نظام اور مسلمان ، میرا ادبی سفر ، مرثیہ خوانی، صحت اورسماج ، افسانہ خوانی ،مشاعرہ نوجوان ، داستان گوئی ، عالمی مشاعرہ   جشن اردو ممبئی یونیورسٹی شعبئہ اردو کے صدر پروفیسر امتیاز عبداللہ اور سہ ماہی مجلہ اردو چینل کے ایڈیٹر ڈاکٹر قمر صدیقی کے ٹیم  کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس میں اردو کے اتنے سارے رنگ نظر آرہے ہیں ، اردو دنیا کے اہم ادبی و علمی ستارے ممبئی یونورسٹی کیمپس کی جانب کشاں کشاں بڑھے چلے آرہے ہیں ۔ 

 

May be an image of 5 people, dais and text 

0 comments

Leave a Reply