جمال کوثر صدیقی: مشرقی یوپی کے طلبہ کے لیے امید کی کرن

ایک فرد کا وژن پورے سماج کا وژن کیسے بن گیا

نئی دہلی (ایشیا ٹائمز / اشرف علی بستوی ) ہندوستان کا مشرقی اتر پردیش، جہاں ثقافت کی گہری جڑیں ہیں، وہیں تعلیمی اور معاشی چیلنجز بھی بے شمار ہیں۔ سدھارتھ نگر، سنت کبیر نگر اور بستی جیسے اضلاع میں کئی باصلاحیت طلبہ محض مالی مشکلات کے باعث اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔ لیکن ایک شخص نے اس صورتحال کو بدلنے کا عزم کیا. جمال کوثر صدیقی،  ایک آئی ٹی پروفیشنل ہیں گزشتہ ایک دہائی میں نوجوانوں کے تعلیمی مستقبل کے معمار بن چکے ہیں نوجوان نسل کے لیے ۔تعلیمی مواقع کی راہ ہموار کرنا ان کا مشن ہے. 

ممبئی اور سعودی عرب میں کام کرنے کے باوجود، جمال صدیقی اپنے علاقے کے مسائل سے جڑے رہے۔ انہوں نے سیوا ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت مشرقی یوپی کے طلبہ کو ممبئی منتقل کرنے، تعلیمی اداروں میں داخلہ دلانے، اور کیریئر کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ ان کی کوششوں نے ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) سے شراکت داری کو ممکن بنایا، جس کے ذریعے درجنوں طلبہ کو مالی تعاون ملا اور ان کے خوابوں کو حقیقت کا روپ ملا۔ رمضان 2020 میں،جمال صدیقی اور ان کے بھائی مسیح الدین صدیقی اے ایم پی کے انڈیا زکات ڈاٹ کام سے وابستہ ہوئے ، جو زکوٰۃ پر مبنی ایک کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے گزشتہ دس برس میں کم و بیش  4 ہزار سے زائد بچوں کو تعلیم سے جوڑنے کا کام کیا ہے اور انڈیا زکات کے پلیٹ فارم کے ذریعے ابتک 150 سے زائد طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم  کرانے میں کامیاب ہونے ، جن میں سے کئی نے سیوا ایجوکیشن ٹرسٹکے بھیونڈی اور انڈھیری ساکی ناکا مراکز سے اپنی تعلیم مکمل کی۔

آج، وہی طلبہ جو کبھی مالی مشکلات کا شکار تھے، کامیابی سے آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں نوکریاں حاصل کر چکے ہیں اور اپنے خاندانوں کو سہارا دے رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ، وہ نئے طلبہ کی مالی اور تعلیمی معاونت کرکے سماجی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ہندوستان میں IndiaZakat.com کا بنیادی مقصد نہ صرف تعلیم فراہم کرنا ہے، بلکہ زکوٰۃ لینے والوں کو زکوٰۃ دینے والا بنانا ہے۔ جمال صدیقی کا یہ مشن ایک ایسے ترقیاتی سلسلے کو فروغ دے رہا ہے جو پورے معاشرے کو آگے بڑھا رہا ہے۔آگے کا سفرجمال صدیقی اور ان کی ٹیم نے ایک نئے تعلیمی مرکز کا قیام بھی عمل میں لایا ہے،

جس کے لیے فنڈز IndiaZakat.com کے ذریعے اکٹھے کیے گئے۔ آج بھی مالی مشکلات کئی طلبہ کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، لیکن یہ پلیٹ فارم نہ صرف انہیں امداد فراہم کر رہا ہے بلکہ خود اعتمادی، عزت اور امید بھی دے رہا ہے۔تعلیمی مشن میں شامل ہوںجمال صدیقی کی انتھک محنت نے درجنوں طلبہ کے مستقبل کو روشن کیا ہے۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ایک فرد کا وژن پوری نسل کے لیے تبدیلی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ آپ بھی اس مشن کا حصہ بن سکتے ہیں وزٹ کریں: https://indiazakat.com/

0 comments

Leave a Reply