کیا آپ پہ زکوۃ فرض ہے؟

قمر فلاحی

زکوۃ کا نصاب 52.5 تولا چاندی یا 7.5 تولا سونا متعین ہے ۔
ایک تولا برابر 11.664 گرام ہوتا ہے اس حساب سے.
زکوۃ کا نصاب 52.5تولا چاندی یعنی ۔
52.5 x11.664 = 612.36 grams گرام چاندی کا نصاب ہوا۔

اس کی موجودہ قیمت :
آج کا چاندی کا بھاؤ 66.20 روپے فی گرام ہے۔
اس حساب سے 612.36x66.20=40538.23 فی گرام قیمت ہوئ.
یا
7.5تولا سونا ہے.
7.5x11.664 = 87.48
گرام سونے کا نصاب ہوا۔
اسی طرح آج سونے کا بھاؤ 4915.00 روپئے فی گرام ہے، لہذا اس حساب سے : 429964.20 اس کی قیمت ہوئ۔
گویا اگر پچھلے رمضان میں آپ کے پاس اتنی رقم یعنی 40538.23 (چاندی کے مطابق) ۔۔۔۔۔۔ یا 429964.20 (سونے کے مطابق ) روپے تھا اور آج بھی سارے قرضے چکانے کے بعد اتنی رقم یا اس سے زائد آپ کے پاس بچتی ہے تو آپ پہ زکوۃ فرض ہوچکی ہے. اب آپ کی کل ملکیت میں ڈھائ فیصد ادا کرنا لازم ہوگیا ہے ورنہ آپ کا سارا مال حرام ہوجائیگا.
اس اعتبار سے اسی فیصد مسلمان صاحب نصاب یا زکوۃ ہیں مگر وہ لاعلمی میں زکوۃ ادا نہیں کرتے.
اس پیغام کو عام کیا جائے.

0 comments

Leave a Reply