انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر ملت کی امانت، اس سے پوری قوم کی امید یں وابستہ ہیں: محمد ہدایت اللہ جنٹل
انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے 11 اگست کو ہونے
نئی دہلی (یو این آئی)انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کی شان کو دوبالا کرنے کا عہد کرتے ہوئے سماجی کارکن، دہلی پردیش کانگریس سوشل میڈیا کے چیرمین اور آئی آئی سی سی کے ایگزی کیوٹیو کمیٹی کے رکن کے امیدوار محمد ہدایت اللہ جنٹل نے کہاکہ اسلامک سنٹر ملتکی امانت ہے اور اس سے پوری قوم کی امید یں وابستہ ہیں اور وہ اس لئے اس کا فعال کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامک سنٹر محض ایک ادارہ نہیں بلکہ ہماری وراثت ہے اور الیکشن کے دوران اس کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کی کوئی کوشش ہرگز نہیں کی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں کا واحد سنٹر ہے جس کے رکن پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، اعلی افسران، مسلم لیڈران، سیاسی قائد، ججز، وکلاء،سول سروسز کے افسران اور تمام شعہبائے حیات سے وابستہ سرکردہ افراد تک اس کے رکن ہیں۔ اس باوقار اور پرشکوہ اسلامک سنٹر کے سرپرستوں اور بنیاد گزاروں میں جسٹس ایم ہدایت اللہ، نائب صدر جمہوریہ ہند، حکیم عبدالحمید، مفتی عتیق الرحمان،بدرالدین طیب جی، بیگم عابدہ احمد، سید شفیع، جی نقشبندی،چودھری عارف اور موسی رضا جیسی مقتدر شخصیات رہی ہیں۔ اس وقت بھی مسلمانوں کے مایہ نازافراد اس کے رکن اور عہدیداروں میں شامل ہیں۔
مسٹر ہدایت اللہ نے آئی آئی سی سی کے تمام اراکین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے 11 اگست کو ہونے والے الیکشن میں ایسے امیدواروں کو منتخب کریں جن کے اندر سنٹر کی شان کو دوبالا کرنے کا جذبہ موجزن ہوں۔انہوں نے کہاکہ سنٹر محض ایک عمارت نہیں بلکہ مسلما نوں کی امید کا مرکز ہے اور اسے کسی بھی صورت میں ٹوٹنے نہیں دیاجانا چاہئے۔
واضح رہے کہ مسٹر ہدایت اللہ سراج قریشی کے پینل والے اورکینسر کے معروف ڈاکٹر عبدالماجد تالیکوٹی کے صدارتی امیدوار والے گروپ میں شامل ہیں۔کہا جاتا ہے کہ انہیں اہم لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

0 comments