ذرا تصور کیجیے لاک ڈاون میں جسمانی یا ذہنی طور پر معذور ں کی زندگی کیسے گزر رہی ہوگی
جماعت اسلامی ہند دہلی یونٹ نے چیشائر ہوم انڈیا میں معذور کے درمیان ضروری اشیا تقسیم کیا
نئی دہلی : ( پریس ریلیز) کرونا وبا کی وجہ سے عالمی سطح پر عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ، ہم سبھی لوگ روز مرہ کے مسائل سے بری طرح دوچار ہیں ۔ اب ذرا تھوڑی دیر کے لیے تصور کیجیے سماج کے ان لوگوں کی زندگی کے بارے میں سوچیں جو پہلے سے ہی جسمانی یا ذہنی طور پر معذور ہیں ، انہیں اس لاک ڈاون کی وجہ سے کن کن مسائل سے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تصور کیجیے ان کے شب و روز کیسے گزر رہے ہوں گے ۔
ایسے حالات کے شکار لوگوں کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ آج یکم جولائی 2020 کو ، ویژن 2026 کی ایک ٹیم جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کے امیر جناب عبدالوحید اور ہیومن ویلفیر فاوندیشن کے مینیجر ہیلتھ ڈاکٹر محمد عارف کی سربراہی میں چیشائر ہوم انڈیا اوکھلا کا دورہ کیا ۔
چیشائر ہوم انڈیا دہلی کے اوکھلا میں قائم ایک ایسا ادارہ جہاں معذور افراد کی دیکھ بھال کی بڑے ہی سائنٹیفیک طریقے سے کی جاتی ہے ۔ ادارے کی
درخواست پر ، وژن 2026 نے جماعت اسلامی ہند دہلی یونٹ کے ساتھ مل کر معذور کے درمیان 25 توشک ، 25 تکیے ، 25 بیڈشیٹ ، 25 ماسک اور 25 سینیٹائزر تقسیم کیے ہیں ۔
یہ اطلاع وفد میں شامل ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے مینیجر ہیلتھ ڈاکٹر محمد عارف نے دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فاونڈیشن کی امدادی مہم جب سے لاک ڈاون کا دور شروع ہوا ہے تب سے جاری ہے ، ہم جنوب مشرقی ضلع انتظامیہ کے ساتھ ملکر ضرورت مندوں تک پہونچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ہمیشہ سے ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ معاشرے کے ہر ضرورت مند طبقے تک امداد پہونچے ۔

0 comments