وزن 2026 نے 50 ہزار خاندانوں تک افطار کٹ پہونچا نے کا کام شروع کیا

ابتک 20 ہزار سے زائد افطار کٹ تقسیم ہو چکی ہیں/ محمد اسلام

 

نئی دہلی :  (پریس ریلیز) ہر سال کی طرح امسال بھی ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے  وزن 2026 کے تحت ملک کے طول عرض میں ماہ رمضان میں غرباءومساکین کی اعانت کا اعلان کیا ہے ۔ فاونڈیشن کی جانب سے افطار کٹ  کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔

فاونڈیشن ہر سال رمضان میں غریب عوام کی خصوصی اعانت کرتا ہے رمضان سے قبل ضرورت مند خاندانوں کی نشاندہی کاکام  مقامی لوگوں اور والینٹیرس کے ذریعے مکمل کرلیا جاتا ہے ۔

 شمالی ہند کی سبھی ریاستوں دہلی, ہریانہ ،پنجاب،راجستھان،گجرات،یوپی ،بہار،مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ،مغربی بنگال ،کرنا ٹک اور تمل ناڈو سمیت ملک کی کل 25  ریاستوں کے 346 اضلاع میں فاونڈ یشن 50 ہزار خاندانوں کو افطار کٹ تقسیم کر رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت ایک خاندان کو ایک ماہ کا راشن مہیا کرایاجاتا ہے،  فاونڈیشن کے رمضان اسپیشل پروگرام کے انچارج محمد اسلام نے بتایا کہ ابتک 20 ہزار سے زائد افطار کٹ تقسیم ہو چکی ہیں 15 رمضان تک یہ کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ 

افطار کٹ میں اتنا راشن اور کھانے پینے کا سامان ہوتا ہے جو ایک خاندان کے 6 افراد کے لیے ایک ماہ تک کے لیے کافی ہو۔ فاونڈیشن کی توجہ معاشرے سے بھوک کا خاتمہ  ہے  حالیہ برسوں میں فاونڈیشن  نے معاشرے سے بھوک مٹانے کے لیے کچھ اور بھی کام کیے  ہیں اور سماجی تبدیلی اس کوشش کو مزید تقویت دینے کے معاشرے کے اہل خیر طبقہ کو آگے آنا ہوگا ۔

فاونڈیشن کی سماجی خدمات کا دائرہ اب کافی وسیع ہو چکا ہے سیزنل پروجیکٹ کے علاوہ تعلیم اور صحت کے میدان میں بڑے پروگرام زیر عمل ہیں ، قانونی امداد اور ناگہانی آفات سے نمٹنے کے پروگرام چلائے جارہے ہیں ، خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے جار ہے ہیں معیاری تعلیم کے لیے اسکولوں کا قیام ، اور بہترصحت خدمات کے لیے معیاری اسپتالوں کا قیام اس کے منصوبے میں شامل ہیں ۔

0 comments

Leave a Reply