آئیڈیل پبلک اسکول جامعہ نگر کا اسپورٹس ڈے پٹودی ہاوس اسپورٹس گراونڈ میں منعقد
نئی دہلی: ( پریس ریلیز ) آئیڈیل پبلک اسکول جامعہ نگر کے زیر اہتمام اسپورٹس ڈے کا رنگارنگ پروگرام جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پٹودی ہاؤس اسپورٹس گراؤنڈ میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر اسکول کے طلبہ و طالبات نے دوڑ، جمناسٹک، ڈرل پریزنٹیشن، اور دیگر کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا دلکش مظاہرہ کیا۔تقریب کے مہمانان میں جامعہ اسپورٹس کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نفیس احمد، سینئر صحافی قمر اشرف، فریڈم پریس کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر انظر الباری اور ایشیا ٹائمز کے ایڈیٹر اشرف علی بستوی شامل تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔
مہمانوں نے بچوں کے ولولے، اعتماد اور کھیلوں کے تئیں ان کی دلچسپی کو سراہا۔
اس موقع پر اسکول کے فاؤنڈر ڈائریکٹر طارق اکرام اللہ نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھیل جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں، اور آئیڈیل پبلک اسکول ہمیشہ بچوں کو ہمہ جہت ترقی کے مواقع فراہم کرتا رہے گا۔
پروگرام کے اختتام پر والدین اور اساتذہ نے بچوں کی محنت اور پرفارمنس کی تعریف کی، جبکہ اسپورٹس ڈے نے طلبہ کے اندر بہتر ٹیم ورک، نظم و ضبط اور خود اعتمادی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

0 comments