معاشرے اور ملک کی ترقی کےلئے امپار اسٹیئرنگ کمیٹی میں 5 نئے ممبر شامل
ہمیں پورا یقین ہے کہ تمام ممبران امپارکے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور معاشرے میں تعمیری انقلاب لانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے: ڈاکٹر اے ایم جے خان
نئی دہلی : ہندوستانی مسلمانوں کی ترقی ، تعمیری انقلاب و اصلاحات کے لئے قائم شدہ (آئی ایم پی اےآر) کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں ، امپار کے قومی چیئرمین ڈاکٹر ایم جے خان نے امپار کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں مزید پانچ نئے نام شامل کیے ہیں ، جس کے ساتھ اسٹیئرنگ کمیٹی کی کل تعداد 40 ہو گئی ہے۔
نامزد کردہ ممبران مختلف علاقوں اور مختلف ریاستوں و شہروں سے آتے ہیں۔ امپار کے ذریعہ جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امپار کی ترجیح ہے کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ ا مپار میں تمام ریاستوں اور تمام شہروں کے لوگوں کی نمائندگی ہو تاکہ ان کے خیالات اور تجربات سے تنظیم کو چلانے میں مدد مل سکے ۔
جن ممبروں کو نامزد کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر الیاس ، ڈین ، امپیریل اسکول آف ایگری بیزنیس اور سابق وائس چانسلر ، این ڈی یو اے ٹی ، نئی دہلی ، مسٹر توصیف مرزا ، ڈائریکٹر ، مرزا انٹرنیشنل لمیٹڈ ، نئی دہلی ، مسز نیلوفر عالم ہزاریکا ، آئی اے ایس ریٹائرڈ ، سابق سکریٹری و کمشنر آسام سرکار وسابق اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر ، گوہاٹی ، مسٹر مودرہ پتھریا ، سی ای او ، ٹرائی سیس کمیونی کیشنزپی لمیٹڈ ، اور ٹرسٹی ، کولکاتا گیوس فاؤنڈیشن ، کولکاتا اور ڈاکٹر غزالہ امین ، ایم بی بی ایس ، زرعی کاروباری ، سری نگر۔شامل ہیں ۔
پریس ریلیز میں ، ڈاکٹر ایم جے خان نے کہا ہے کہ ہم اسٹیئرنگ کمیٹی کے تمام ممبران کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ یہ تمام ممبران امپار کے ترقی پسند ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور معاشرے میں تعمیری تبدیلیاں لانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے تاکہ ملک اور معاشرہ دونوں کی ترقی ہو سکے ۔
وہیں دوسری جانب امپار نے اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کے دائرہ کار میں توسیع کرتے ہوئے اس میں بھی 8 نئے ممبران شامل کیے ہیں جس سے کل تعداد 25 ہوگئی ہے۔ امپار کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ، مختلف شعبوں سے آٹھ نئی شخصیات کا تعلق ہے جن کو امپارکی ایگزیکٹو کمیٹی سے جوڑا گیا ہے۔
امپار کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق ، 8 نئے ممبروں میں ، ڈاکٹر ہشمی جمیل حسین ، ہیڈ بایوڈائیورسٹی اینڈ کارپوریٹ سسٹینبلیٹی ، ٹاٹا اسٹیل ، جمشید پور ، ڈاکٹر پی کے ابراہیم ، وکیل ترویندرم ہائی کورٹ کیرلا ، محترمہ شمسرویش رین ، ایڈووکیٹ ، سپریم کورٹ اور جوائنٹ خزانچی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، ڈاکٹر۔ اے کے قریشی ، ڈائریکٹر ، ایم ایم اے این ٹی سی کالج آف انجینئرنگ ، ناسک ، ڈاکٹر لبنا کمال ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ جے ایل این ہومیوپیتھی میڈیکل کالج ، کانپور ، محترمہ شیرین علی ، ہیڈ سی ایس آر ، ڈبلیو این ایس گلوبل سروسز ، پونے ، مسٹر گلریز عالم ڈائریکٹر آئی بی گروپ
چھتیس گڑھ ، محترمہ آشی نیمت ، بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ ناول نگار ، شاعر ہ اور سماجی کارکن ، ممبئی شامل ہیں ۔
امپار کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد انصاری نے ، 8 نئے ممبروں کی ایگزیکٹو کمیٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کامل یقین ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل تمام نئے ممبران ، جو ہندوستانی مسلمانوں کی ترقی اور اصلاح کے لئے کام کرتے ہیں ، ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے ، تاکہ ملک اور معاشرے کو فائدہ ہو سکے۔

0 comments