امریکہ۔ایران مفاہمتی یادداشت پر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں اہم مذاکر 30 جولائی کو
نئی دہلی: (ایشیا ٹائمز نیوز ) انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے زیرِ اہتمام 30 جولائی 2026 کو "امریکہ۔ایران مفاہمتی یادداشت : غیر یقینی صورتحال اور ممکنہ نتائج" کے موضوع پر ایک اہم مکالمہ منعقد کیا جائے گا۔
یہ پروگرام شام ٹھیک 5:00 بجے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے آڈیٹوریم میں شروع ہو جائے گا۔
مذاکرے میں معروف سیاسی مفکر اور مصنف اچِن وینائک اور ددی ہندو کی سفارتی امور کی مدیر سہاسنی حیدر بطور مقرر شرکت کریں گی، جبکہ معروف سینئر صحافی ندھی رازدان اس نشست کی نظامت کریں گی۔
اس مذاکرے میں امریکہ اور ایران کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے مختلف پہلوؤں، اس سے وابستہ غیر یقینی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتِ حال اور عالمی سفارتی و تزویراتی اثرات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر نے سفارت کاروں، اساتذہ، طلبہ، صحافیوں، محققین اور بین الاقوامی امور میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو اس اہم نشست میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

0 comments