ہیومن ویلفیرفاونڈیشن کےاسکالرشپ پروگرام کا انٹرویو جاری

نئی دہلی :(پریس ریلیز) ہیومن ویلفیرفاونڈیشن کےاسکالرشپ شعبے کی جانب سے دی جانے والی  یوجی / پی جی سالانہ اسکالرشپ کے امیدواروں کے انتخاب کے لیے انٹرویوز جاری ہیں ۔ فاونڈیشن اس پروگرام کے تحت ابتک 7600 طلبا کو اسکالر شپ دے چکا ہے ۔

اسکالر شعبے کے انچارج عبدالکریم نے بتایا کہ نئے تعلیمی سیشن کے جن طلبا نے درخواست دی تھی ان کے انٹرویوز جاری ہیں ،ہم ان کا انتخاب ان کے اکیڈمک ریکارڈ اور ان کی معاشی ضرورتوں کے مد نظر کرتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ابتک دہلی ، اتر پردیش ، بہار ،جھارکھنڈ ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش آسام ،مغربی بنگال میں انٹرویوز ہوچکے ہیں ،بقیہ ریاستوں میں بھی انٹرویوز جاری ہیں۔

اس اسکالر شپ پروگرام کے تحت ہر سال18 ریاستوں سے  500 بچوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور انہیں یوجی کے لیے سالانہ 10 ہزار اور پی جی کے لیے سالانہ 15 ہزار دیے جاتے ہیں ،طلبا کی سالانہ تعلیمی کیفیت کا محسابہ کیا جاتا ہے ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ اسکالرشپ ہیومنٹیز کے طلبا کے لیے خاص ہے۔

0 comments

Leave a Reply