ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے دہلی کے 80 یتیم بچوں میں اسکالر شپ تقسیم کی

 

 نئی دہلی : ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے ملی ماڈل اسکول میں یتیم بچوں کی اسکالر شپ تقسیم کی گئی ۔ اس تقریب میں 80  بچوں کو اسکالر شپ کے چیک دیےگئے ۔ فاونڈیشن 18 ہزار روپئے سالانہ تعلیمی اسکالر شپ دیتا ہے ۔


فاونڈیشن نے یہ اسکالرشپ پروگرام 10سال قبل شروع کیا تھا ۔  فاونڈیشن اس وقت ملک بھر سے 4424 سے زائد یتیم بچوں کوگود لے رکھا ہے جن کے تعلیمی اخراجات کا نظم کرتاہے ۔ دہلی میں 200 بچوں کو گود لیا گیا ہے ۔ جنوبی دہلی کے تقسیم پروگرام میں 80 بچوں کو چیک دیے گئے ۔ 

اس موقع پرفاونڈیشن کے ٹرسٹی ملک معتصم خان ، وژن گورننگ کمیٹی چیئرمین جنرل ٹی عارف علی اور شاہین باغ تھانے سے مسٹر پون کمار اپنی ٹیم کے ساتھ شریک ہوئے او بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر سینٹر فارٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس کے سینٹر ہیڈ فیضی رحمان نے بچوں سے اکیڈمک کو بہتر کرنے پر گفتگوکی ۔ فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل نے اس پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

 

0 comments

Leave a Reply