ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کانپورمیں 65 یتیم بچوں کواسکالرشپ تقسیم کی

 کانپور :  ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ایک اہم شعبہ "شعبہ یتامی " کی طرف سے یتیم بچوں کی اسکالرشپ تقسیم کا پروگرام  کانپور کے بابوپورہ علاقے میں منعقد ہوا جس میں 65 یتیم بچوں کو اسکالرشپ دی گئی
اسکالرشپ سے پہلے ان کی ذہنی، علمی اور عملی تربیت کے لئے جماعت اسلامی کے قاعدين کی طرف سے تذکیری بیانات اور تعلیمی امکانات پر مفید گفتگو ہوئی۔
اس شعبہ کے مرکزی ذمہ دار  ظہور احمد صاحب نے اسکالرشپ پروجیکٹ کی اہمیت اور اسکے  اغراض و مقاصد سے طلبہ و نوجوانوں کو باخبر کیا اور ساتھ ہی انہیں  یہ یقین دلایا کہ وہ اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کسی بھی طرح کی مدد، رہنمائی اور کاؤنسلنگ کے لیے فاؤنڈیشن کو ہمیشہ تیار پائیں گے..خوب پڑھیں اور خوب آگے بڑھیں.

محترم ضیغم عباس صاحب (رکن شوریٰ یوپی مشرق) نے   نماز کی اہمیت، طلبائی جدوجہد، صلاحیتوں کے ارتقاء پر سیر حاصل گفتگو کی.. انہوں نے یتیم بچوں کی ماؤں کو بھی ہمت افزائی کی اور یتیم بچوں کی بہتر تربیت کرنے پر ابھارا.شوہر کے انتقال کے بعد بچے کی شکل میں یہ بہت قیمتی سرمایہ ان کے پاس ہے.
جتنی زیادہ اس کی بہتر تربیت کر سکیں کرتی رہیں. آخر میں سکریٹری حلقہ جناب اکرم صاحب نے اپنے صدارتی کلمات پیش کیے. پروگرام کا آغاز ناظم ضلع جناب عبدالحی صاحب کی تذکیر سے ہوا. انعام الرحمن رفیقی نے نظامت کے فرائض انجام دیے

0 comments

Leave a Reply